|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2018

سکندرآبادسوراب: سابق ڈپتی چیئرمین سینٹ جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹرمولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ آج عالمی سطح پرمسلمان مظلوم بن چکے ہیں ،شام افغانستان فلسطین اورکشمیرمیں خون مسلمانوں کاخون بے رحمی سے بہایاجا رہاہے مگراقوام متحدہ سمیت سب نے اس سلسلے میں آنکھیں بندکررکھی ہیں،موجودہ حالات میں اسلامی ممالک کے حکمرانوں کوجرائت مندانہ کرداراداکرنے کی ضرورت ہے۔

جے یوآئی اتحادامت کی عالمگیرتحریک بن چکی ہے برسراقتدارآکراسلام اورمسلمانوں کے خلاف ہونے والی سازشوں اورزیادتیوں کے سدباب کے لئے موثرپالیسی بنائیں گے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے مدرسہ معراج العلوم کلی سرُخ سکندرآبادسوراب میں دستارفٖضیلت کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرسینیٹرمولانافیض محمدسمانی وزیراعلی کے مشیرسردارنصیب اللہ خلجی قاضی منیب الرحمن متحدہ مجلس عمل بلوچستان کے ترجمان حافظ محمدابراہیم لہڑی جے یوآئی قلات کے امیرمولانامحمودشاہ حافظ خلیل احمد شہری ایکشن کمیٹی سوراب کے چیئرمین منیرآزادجمعیت علماء اسلام پنجگورکے رہنماء حاجی محمدیاسین زہری مدیرمدرسہ مولانامنیراحمدزہری مولاناشبیراحمدقاری محمدمدنی سمیت دیگرمہمان ومقامی علماء کرام نے خطاب کیا۔

جلسہ عام میں شہرت یافتہ نعت خواں قاری زین العابدین جلالی اطہرجلالی حافظ غلام اللہ وڈھ والا نے نظم پیش کئے ،کانفرنس میں سوراب شہرسمیت ملحقہ علاقوں سے نامورسیاسی قبائلی عمائدین سماجی شخصیات سمیت لوگوں نے ہزاروں کی تعدادمیں شرکت کی جلسہ عام سے مہمان خصوصی سینیٹر مولاناعبدالغفورحیدری سینیٹر مولانافیض محمدحافظ محمدابراہیم لہڑی اوردیگرنے خطاب کیا ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ہوئے کہاکہ دینی مدارس ہمارے عقائدونظریہ کے محافظ اورفروغ علم کے لئے کوشاں ملک کاسب سے بڑاپلیٹ فارم ہیں اس وقت ملک بھرمیں پچاس لاکھ سے زائدبچے وبچیاں دینی مدارس میں مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔

ا ن مدارس سے فیض یافتہ معاشرہ میں ایک مثالی کرداراداکرتے ہیں ان کادامن ہرقسم کے بدعنوانی سے پاک ہے ملکی خزانے کوبے دریغ لوٹنے والوں میں کسی مدرسہ سے پڑھنے والے سیاستدان کانام شامل نہیں بلکہ آکسفورڈاوردیگرشہرت یافتہ سے تعلیمی اداروں سے ڈگری یافتہ طبقہ قومی وسائل کوشیرمادرسمجھ کراپنی تجوریاں بھررہاہے ۔

قوم کااستحصال ان کی روایت بن چکی ہے اوراپنے اس جرم کوقابلیت اورکمال تصورکرکے اس پرفخرکرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کررہے جبکہ ان کے مقابلے میں دینی مدارس سے نکلنے والاطبقہ اپنی تمام ترصلاحیتیں اس ملک کے وقارسلامتی اورخوشحالی کے صرف کرنے کواعزازسمجھ رہاہے ۔

ہمارے روشن کردارکاواضح ثبوت سینیٹ کے حالیہ انتخابات ہیں جس میں ہمارے غریب ممبران تواپنی ضمیراورمنشورکاپاس رکھاجبکہ اس کے برعکس نام نہادنواب سردار اوراعلی تعلیم کے دعویدارسیاستدان کھلے عام بک گئے حدتوہوگئی کہ ایک پارٹی کاسربراہ خوداعتراف کرچکے ہیں کہ ان کے 19ممبرفروخت ہوگئے اس سے ظاہرہواکہ تبدیلی اوراحتساب کانعرہ محض دھوکہ ہے ان کے اردگردمفادپرست اورضمیرفروشوں کامجمع ہے ۔

جووقت آنے پر کسی قسم کی بدعنوانی سے نہیں ہچکچاتے ہیں مگر اب قوم کومزیدان کرپٹ طبقات کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے نام نہاد قوم پرستوں کی وجہ سے امیرصوبہ کے غریب باشندے پسماندگی اوربدحالی کی عبرتناک تصویربن چکے ہیں ۔

آج سوراب کے لوگوں کی حالت زاردیکھ کردل خون کے آنسورورہاہے اس جدیددورمیں بھی یہاں کے باسی پانی بجلی تعلیم سڑ ک سمیت زندگی کی تمام بنیادی ضروریات سے محروم ہیں سادہ لوح عوام کودھوکہ اورفریب کے زریعے بیوقوف بناکران کااجتماعی استحصال کیاجارہاہے ۔

مگرعوام میں شعورکی ایک لہرپیداہوچکی ہے جومسلط اجارہ داری سیاست کوبہاکرختم کرے گی لوگوں کی امیدیں اب جمعیت علماء اسلام سے وابسطہ ہیں اوران شاء اللہ جے یوآئی ووٹ کی طاقت سے عوام کواستحصالی قوتوں سے نجات دلائے گی ،بعدازاں قران کریم حفظ مکمل کرنے والے طلباء کرام کی دستاربندی کی گئی اورانہیں اسنادوتحائف دیئے گئے۔