|

وقتِ اشاعت :   April 15 – 2018

قلات: قلات میں موسم سرما میں معمول کے مطابق بارش نہ ہونے اور پانی کی گرتی ہوئی سطح کے پیش نظر خشک سالی کے خدشات ضلع قلات میں جڑی بوٹیاں اور دیگر خشک ہو چکے ہیں اور اس کی وجہ سے خشک سالی کے بادل منڈلا نے لگے ہیں ۔

ضلع قلات میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے مالداری بھی بری طرح متاثر ہو سکتی ہے بارشیں کم ہونے کی وجہ سے پانی کی سطح سال بہ سال گرتی جا رہی ہے اور اس کی وجہ سے کثیر تعداد میں ٹیوب ویل بھی خشک ہو چکے ہیں۔

اس کی وجہ سے باغات بھی خشک ہو رہے ہیں زمیندار برادری بھی اس سے سخت پریشان اور مشکلات کا شکار ہیں زمیندار کسان اتحاد کے سربراہ آغا لعل جان احمد زئی نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ اس سال موسم سرما میں معمول سے کم بارش کی وجہ سے جڑی بوٹیاں اور دیگر خشک ہو چکے ہیں حکومت ضلع حکومت میں مالداروں اور زمینداروں کے لئے ایک بڑے پیکج کا اعلان کریں تاکہ خشک سالی کے اثرات سے ہزاروں کی تعداد میں زمینداروں اور مالداروں کو بچایا جا سکے