|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2018

کو ئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش سے نشیبی علاقے زیر آب �آگئے اور ندی نالوں میں طغیانی آنے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کوئٹہ میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش سے بجلی کی بندش سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ۔

گزشتہ شب کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں مستونگ ، قلات ، خضدار ،زیارت ،ہرنائی، سمیت صوبے کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں بارشیں ہوئیں اتوار کی صبح سے شروع ہونے والی بارش بارش کا سلسلہ رات گئے تک وقفہ وقفہ سے جاری رہا جس سے موسم خوشگوار ہو گیا شدید بارش کے باعث کوئٹہ میں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں گندا پانی سڑکوں پر بہنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

اس کے علاوہ صوبے کے مختلف علاقوں مستونگ اور دیگر مقاما ت پر پہاڑوں سے تیز پانی شہر کی سڑکوں پر آنے سے سیلابی منظر پیش کرنے لگا جبکہ ندی نالوں اور نشیبی علاقوں میں طغیانی آنے سے آمدورفت کے راستے بند ہو گئے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور اس کے نواح میں آئندہ24 گھنٹے تک مزید بارشوں کا امکان ہے ۔مستونگ و گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادار بارش ہوئی۔شہر میں نالیاں اب ابل پڑی۔اور بازار کے سڑکیں بندی نالوں کی منظر پیش کرتی رہی۔ مستونگ کے قریبی پہاڑوں کی جانب سے آنیوالا سیلابی ریلہ بازار میں داخل ہوا۔جس سے کئی کچہ مکانوں کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب بارش کی بوندیں گر تے ہی شہر بھر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گیا کیسکو حکام کے مطابق برقی لائنوں میں بارش کے باعث فنی خرابی آگئی ہے جسے دور کرنے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر تے ہوئے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔