|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2018

دالبندین: چاغی میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑنے سے چار بچے جاں بحق درجنوں متاثر علاقے میں خوف تفصیلات کے مطابق کلی لشکر آب چاغی کے رہائشی و سماجی رہنما میر درمحمد سمالانی نے بتایا کہ ہمارے علاقے میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے توجہ دینے والا کوئی نہیں خسرہ نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔

خسرہ کی وباء پھوٹ پڑنے سے چار بچوں کی اموات ہو چکی ہے جبکہ درجنوں بچے شدید طور پر متاثر ہیں دور دراز علاقہ ہونے کی وجہ سے محکم صحت کی ٹیمیں بروقت نہیں پہنچ سکتی لوگ چاغی شہر کا رخ کر کے اپنے بچوں کا علاج کرانا چاہتے ہیں

مگر محکمہ صحت کے اہلکار انہیں کہہ دیتے ہیں کہ واپس اپنے علاقے جاؤ ہم خود آئیں گے مگر کچھ نہیں ہو رہا ہے ہم سخت پریشان ہیں اس سلسلے میں بعض لوگ اپنے بچوں کو علاج کی غرض سے کوئٹہ منتقل کر چکے ہیں تاہم مقامی سطح پر محکمہ صحت کے حکام سے دریافت کی گئی مگر کوئی جواب نہیں ملا