|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2018

گوادر : ٹینکر مالکان کو جاری کےئے گئے چیک باؤنس ہوگئے ۔ ٹینکر مالکان نے19اپر یل کو واجبات ادا نہ ہونے پر 20اپر یل سے پورٹ سٹی کو میر انی ڈیم سے پانی کی سپلائی بند کر نے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور ٹینکر مالکان کے درمیان واجبات کی ادائیگی کا تنا زعہ پھر سے اٹھ کھڑا ہوگیا ہے اس حوالے سے ٹینکر مالکان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گوادر میں پانی کا بحران شروع ہونے کے بعد وہ مئی 2017سے میرانی ڈیم سے پانی سپلائی کر رہے ہیں جبکہ صوبائی حکومت اکتو بر2017 تا اپر یل 2018سے ان کا مقروض ہے۔

درخواست گزار نے اور اشتہارات مشتہر کر نے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی توسط سے ان کو 7اپر یل 2018کو تین ماہ کے چیک جاری کےئے گئے ہیں جو کیش نہ ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ واجبات کی ادائیگی میں ہونے والی غیر معمولی تاخیر کی وجہ سے وہ فیول اور دیگر اخراجات کے خود مقروض ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے اب ان کے لےئے مز ید پانی سپلائی کرنا مشکل امر بنتا جارہا ہے ۔ 

ٹینکر مالکان نے ڈپٹی کمشنر ضلع گوادر کے نام لکھے گئے ایک درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ ان کو اگر 19اپر یل تک واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی تووہ پورٹ سٹی گوادر اور نواحی علاقوں کو20 اپر یل سے میرانی ڈیم سے پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دینگے۔

واضح رہے کہ گوادر اور نواحی علاقوں میں پانی کے بحران کو 11ماہ مکمل ہوچکے ہیں اور بحران پر قابو پانے کے لےئے صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ کی توسط سے ٹینکر مالکان کو کرایہ کے عوض میرانی ڈیم سے پانی سپلائی کرکے بحران پر قابو پارہی ہے فی الحال ضلعی انتظامیہ کے پاس پانی بحران پر قابو پانے کے لےئے کوئی متبادل ذریعہ موجود نہیں اگر میرانی ڈیم سے پانی کی سپلائی بند ہوجاتی ہے تو پورٹ سٹی گوادر اور متاثرہ نواحی علاقوں کے لاکھوں کی آبادی کو پر یشانی کا سامنا ہوسکتا ہے۔