|

وقتِ اشاعت :   April 20 – 2018

کوئٹہ: بلو چستان کے دارلحکومت کو ئٹہ سمیت صو بے کے مختلف اضلا ع میں با رش اور پہاڑوں پر برفبا ری نے جہاں زمینداروں میں نئی امید جگا ئی ہے وہی با رش اور برفبا ری کی وجہ سے لو گوں کے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں ۔

بدھ اور جمعرات کی شب سے کو ئٹہ سمیت صو بے کے مختلف شما لی اضلا ع میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے ہو نے والی با رش اور بعض پہاڑوں پر برفبا ری سے نہ صرف جا تی سردی دو با رہ سے لوٹ آئی ہے بلکہ خشک بندات ،ڈیمز میں پا نی جمع ہو نا بھی شروع ہو چکا ہے جبکہ مختلف نشیبی علا قے زیر آ ب آ گئے ہیں بلکہ حالیہ با رشوں نے زمینداروں میں نئی امید بھی جگا دی ہے تو دوسری جا نب لو گوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں ۔

کو ئٹہ میں اگر چہ شہر کے بعض علا قوں میں نا قص سیوریج لا ئینیں عوام کے لئے پریشا نی کا سا مان کر گئی ہیں تا ہم کو ئٹہ کے شما لی حصے میں برفبا ری نے لو گوں کے خو شی کا بھی سا ما ن کیا ہے کیو نکہ طویل عرصے بعد ما ہ اپریل میں پہاڑ پر برفبا ری دیکھنے کو ملی ہے کو ئٹہ سمیت صو بے کے مختلف میدا نی اور پہاڑی علا قوں میں گزشتہ دو دنوں سے شروع بارش کاسلسلہ جاری ہے۔

بارش کے باعث کو ئٹہ سمیت شما لی بلو چستان کے اضلا ع قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ، پشین ، زیا رت، مستونگ ،قلات سمیت دیگر میں جا تی سردی واپس لوٹ آئی ہے جسکے با عث لو گوں نے واپس گرم کپڑے نکال لئے ہیں بلکہ بارشوں کے باعث برساتی نالوں میں شدید طغیانی سے مختلف دیہاتوں کو جانے والے کچے راستے جزوی طور پر بند بھہ ہو گئے ہیں جس سے علاقوں کے مکینوں کومشکلا ت کا سا منا ہے ۔

اسی طرح مختلف کاریزات پہاڑی سلسلے کے بیچوں بیچ باندھے گئے بند بھرنے سے زرعی زمینوں کے مالکان اورزمیندا روں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جن کا دعویٰ تھاکہ سردی کے موسم میں بارشیں کم ہونے اور برفباری نہ ہونے کے باعث موجودہ بارشوں سے جو پانی بند میں کھڑا ہیں ۔

اس سے کاریزات میں پانی کا اضافہ ہوگا جوکہ خوش آئندہیں اور زمینداروں نے ایک مرتبہ پھر زرعی زمینوں پر کام شروع کردیا جبکہ بارشوں سے ابھی تک کسی بھی قسم کی جانی ومالی نقصانات کے اطلاعات نہیں ہیں تا ہم اضلا ع میں ضلعی انتظامیہمتعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا ہے تا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے فوری نمٹنے میں آسانی ہو محکمہ مو سمیات نے آج جمعہ کو مو سم آ بر آ لو د رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔