|

وقتِ اشاعت :   April 20 – 2018

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے28 اپریل کوکوئٹہ ہاکی گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ عام ہو گا جس میں سابق صوبائی وزیر حاجی محمد اسما عیل گجر اپنے ساتھیوں سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرینگے ۔

پارٹی کے مرکزی سربراہ سردار اختر جان مینگل سمیت مرکزی وضلعی قائدین خطاب کرینگے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بی این پی میں آئے روز عوام کا جوق درجوق شمولیت اس بات کی نشا ندہی کر تی ہے کہ بلوچستان کے غیور بلوچستانی نے پارٹی کو اپنی نجات دھندہ سیاسی قوت تسلیم کی ہے اور پارٹی نے بلوچستان میں ترقی پسند روشن خیالی سیاست کو فروغ دیا جس کی وجہ سے آج بلوچ ، پشتون ہزارہ، پنجابی اور تمام بلوچستانی پارٹی میں شمولیت ہو رہے ہیں ۔

حقیقی اور عملی طور پر تنگ نظری کی سیاست کا خاتمہ کر دیا اور بلوچستان کے عوام کو آپس میں شیر وشکر کر کے مثبت سیاست کو تقویت بخشتی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے تمام پارٹی کارکنوں اور ساتھیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 28 اپریل بروز اتوار اس عظیم الشان شمولیتی جلسہ عام میں شرکت کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرے اور کوئٹہ کے غیور بلوچستانیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جلسہ عام میں اپنی شرکت کو یقینی بنائے یہ جلسہ عام بلوچستان کی سیاست میں مثبت تبدیلیاں رونما کرے گی۔

ڈاکٹر حئی کی بی این ایم کی رجسٹریشن ، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری 
اسلام آباد (آن لائن ) سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عبدالحئی کی جماعت بلوچستان نیشنل موومنٹ کی رجسٹریشن سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا ۔

جمعرات کے روز جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بلوچستان نیشنل موومنٹ رجسٹریشن کیس کی سماعت کی،، جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ کیا یہ ڈاکٹرعبدالحئی وہی ہیں جو1970 میں سب سے ینگ رکن اسمبلی تھے؟

ان کے وکیل کامران مرتضیٰ کی جانب سے اس بارے میں لاعلمی کے اظہار پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ کیسے وکیل ہیں آپ کو اپنے موکل کے بارے نہیں پتہ؟ 

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو مطلوبہ دستاویز دی لیکن رجسٹریشن نہیں کی، ہماری پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینا ہے۔عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب طلب کر لیا ہے،، مقدمے کی سماعت پچیس اپریل تک ملتوی کردی گئی۔