|

وقتِ اشاعت :   April 20 – 2018

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے صوبے میں نگران سیٹ اپ کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کافیصلہ کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے صوبے میں نگران سیٹ اپ کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کافیصلہ کیا ہے۔

میاں محمودالرشید نے آئندہ دو روز میں  پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ق) اورجماعت اسلامی سے رابطوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ق) اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈرز سے ملاقات کریں گے اور ایک ہفتے میں تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت میں نام سامنے لے آئیں گے۔

واضح رہے کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی کی طرح صوبوں میں بھی قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کرتے ہیں، جس کی نگرانی میں کابینہ تشکیل پاتی ہے اور عام انتخابات کرائے جاتے ہیں۔