|

وقتِ اشاعت :   April 20 – 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے حکم کے بعد شریف خاندان سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد شریف خاندان سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، سابق وزیراعظم کے مرحوم بھائی عباس شریف اور داماد کیپٹن (ر) صفدر سے بھی اضافی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے جب کہ ایلیٹ فورس کے 52 اور پنجاب کانسٹیبلری کے 50 اہلکاروں کو جاتی عمرہ سے ہٹادیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے تمام صوبوں کے آئی جیز کو غیر متعلقہ افراد سے سیکیورٹی واپس لینے کا حکم دیا تھا۔