کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں زیارت کان مہترزئی ‘ توبہ اچکزئی ‘ توبہ کاکڑی اور کوژک ٹاپ پر برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
کوئٹہ میں حالیہ بارشوں کے بعد ایک سال قبل خشک ہوجانے والی ہنہ جھیل پانی سے بھر گئی لوگوں نے سیرو تفریح کے لئے ہنہ جھیل کا رخ کر لیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر سے تقریباً 18 کلومیٹر کی دوری پر واقع تفریحی مقام ہنہ جھیل بارشیں معمول سے کم ہونے اور خشک سالی کے باعث تقریبا ایک سال قبل خشک ہوگئی تھی تاہم رواں ہفتے کے دوران وادی میں بارش کے جاری سلسلے کے بعد دو تین روز قبل ہنہ جھیل میں پانی آنا شروع ہوا اور اس وقت یہ جھیل پانی سے تقریباً بھر گئی ہے ۔
جھیل میں پانی آنے سے مچھلیوں کی آمد کا بھی امکان ہے،گذشتہ سال جھیل خشک ہونے سے بڑی تعداد میں جھیل میں پائی جانے والی مچھلیاں مرگئی تھیں دوسری جانب جھیل میں پانی آنے سے سائبیریا سے آنے والے آبی پرندوں کی آمد کا سلسلہ دوبارہ سے شروع ہوگیا ۔
جو گزشتہ سال بند ہوگیا تھاہنہ جھیل میں پانی آنے سے مقامی لوگوں، تفریح کے شوقین افراد اور واٹر اسپورٹس کے کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ہنہ جھیل میں پانی آنے سے تفریحی مقام پر مقامی سیاحت کو دوبارہ سے فروغ ملے گا اور اس کا اثر علاقے کے ماحول پر بھی پڑے گا۔
واٹر اسپورٹس کے ایک عہدیدار حیات اللہ درانی کے مطابق ہنہ جھیل خشک ہونے سے واٹر اسپورٹس کا سلسلہ معطل ہوگیا تھا اور خشک جھیل کے باعث گزشتہ سال مارچ اور اپریل میں سالانہ واٹر اسپورٹس کا انعقاد بھی نہیں ہوسکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پانی آنے سے جھیل میں واٹر اسپورٹس کا سلسلہ بحال ہوجائے گاکوئٹہ شہر کے گرد و نواح میں پہاڑوں پر گزشتہ رات برفباری ہوئی جب کہ وادی ہنہ اور اوڑک کے پہاڑی سلسلے میں بھی برف پڑی، پہاڑوں پر برفباری اور بارش کے بعد شہر کا موسم سرد ہوگیا۔
نوملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ہر بوئی کے پہاڑی ایریا میں بھی برف پڑ ی بارش سے قلات میں سردی دوبارہ لوٹ آئیمحکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آج بھی وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
تاہم کراچی میں بھی ممکن ہے کہ بارش ہو جائے آزاد کشمیر، استور، ملتان، خانیوال، مری، گلیات، زیارت، لاہور، گوجرہ، گوجرانوالہ، بنوں، بھکر، اٹک، ہزارہ، کوہستان، گلگت بلتستان، پنڈی بھٹیان، ڈیرہ غازی خان، شیخوپورہ، ،شورکورٹ کینٹ، بہاولپور، بورے والا،پتوکی،چکوال، قصور ،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے سے جاری بارش نے موسم خوشگوار اور گرمی کی شدت کو کم کردیا۔
تاہم وقفے وقفے سے جاری بارش سے مختکف علاقوں میں سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد، بالائی پنجاب ( راول پنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویڑن) بالائی خیبرپختونخوا(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویڑن )، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں تیزہواں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران ہزارہ، پشاور، راول پنڈی ڈویڑن، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواو191ں/ آندھی اور ڑالہ باری کا بھی امکان ہے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، برفباری سے جاتی سردی لوٹ آئی
![]()
وقتِ اشاعت : April 21 – 2018