|

وقتِ اشاعت :   April 23 – 2018

گوادر : متحدہ مجلس عمل گروہی مفادات کے لےئے بحال کیا گیا ہے۔ سی پیک منصوبے سے بلوچستان کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے۔سی پیک منصوبے سے بلوچستان بھر کے فاعدے کی باتیں آب و سراب ہیں۔ 

مولانا فضل الرحمن، محمو د خان اچکزئی، حاصل خان بزنجو، ڈاکٹر عبدالما لک اور مولانا غفور حیدری سو دا بازی کے مر تکب ہوئے ہیں ۔ جمعیت علمائے اسلام (نظریاتی ) ملک کو نظر یہ کے طور پر چلانے کا حامی ہے ۔ گوادر کے عوام کا بنیادی سہو لتوں سے محروم ہونا منصوبہ سازوں کی بد نیتی ہے ۔ جمعیت علمائے اسلام (نظر یاتی ) قرآن اور سنت کی حکمرانی دیکھنا چاہتی ہے ۔

ان خیالات کااظہار جمعیت علمائے اسلام (نظر یاتی ) کے صوبائی قاعد ین نے یہاں گوادر کے میں ملا فاضل چو ک پر دفاع نظر یات کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ 

کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے جمعیت علمائے اسلا م ( نظر یاتی ) کے صوبائی صدر مولانا عبدالقادرلونی، مرکزی جنرل سیکریڑی مولانا محمود الحسن قاسمی، ضلع گوادر کے کنو ینر شیر جان صالح اور لورالائی کے صدر مفتی شفیع الدین نے کہا کہ آج ملک جس قسم کی انارکی کاشکار ہے وہ اللہ کے احکام سے رو گردانی اور قرآن و سنت سے دوری کا نتیجہ ہے جبکہ امت مسلمہ کی نا اتفاقی کی وجہ سے صیہونی طاقتیں اور امریکہ فاعدہ اٹھارہی ہیں جس کی وجہ سے مسلمان آج ہر جگہ مسائل کا شکار بن چکے ہیں ۔

پا کستان میں بھی یہ طاقتیں سر گرم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سی پیک کا بہت بڑا چرچہ ہورہا ہے حکمران سی پیک کو بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمہ سے تشبعیہ دے رہے ہیں لیکن بلوچستان میں سی پیک کے ثمرات نظرنہیں آرہے گوادر کو سی پیک کا مرکز قرار دیا گیا ہے ۔

لیکن گوادر آج بھی پیا ساہے اور زندگی کی تمام تر سہو لتیں نایاب ہیں کہا جارہا ہے کہ سی پیک منصوبے سے 8ہزار ملازمتیں پیدا کی گئی ہیں ہمیں بتا یا جائے کہ اہل بلوچستان کوکتنی ملازمتیں ملی ہیں سی پیک اور موٹر وے کو سوراب تک محدود کیا گیا ہے جبکہ سی پیک کے فنڈز سے پنجاب میں صنعتیں قائم ہورہی ہیں ۔

شہباز شر یف سی پیک کے پیسوں سے لاہور بنارہا ہے اور گوادر ماتھے کا جومر ہوکر بھی کھنڈرات بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ ہم سی پیک کے مخالف نہیں لیکن اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹینگے اگر حقو ق مانگنے والے مجرم ہیں تو سب سے بڑے مجرم ہم ہیں۔

ا نہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی دوبارہ بحالی کوئی غیر معمولی با ت نہیں یہ گروہی مفادات کے لےئے بنا یا گیا ہے اگر متحدہ مجلس عمل کی قیادت متحد ہے تو پوری امت مسلمہ کو کیو نکر متحد نہیں بناتی ۔

انہوں نے کہا کہ گوادر اور بلوچستان کی صورتحال کی ذمہ دار یہاں کی قیادت ہے ایم پی اے اور ایم این اے نے عوام کے امنگوں کا خون کیا ہے جبکہ یہاں کی بلوچ قوم پرست اور مزہبی قیادت نے چند مراعات کے لےئے ان کا سودا کیا ہے ۔

جس کے مرتکب ہونے والوں میں فضل الرحمن، محمو د خان اچکزئی، حاصل خان بزنجو، ڈاکٹر عبدالما لک اور مولانا غفور حیدری شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (نظر یاتی ) ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لےئے کوشاں ہے ملک کا عدالتی او ر مو جودہ نظام غیر اسلامی ہے اسلام ہی نجات کا دین اور نظام حیات ہے ۔