کوئٹہ: کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے 3خود کش دھماکوں میں 6پولیس اہلکار شہید8پولیس اور 5سیکورٹی فورسز اہلکار زخمی جبکہ دو خود کش حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے۔
دو خود کش دھماکے میاں غنڈی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب ہوئے اور تیسرا خود کش دھماکہ ایئرپورٹ روڈ پر بی سی کے ٹرک سے موٹرسائیکل سوار حملہ آورنے ٹکرادیا کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں فرنٹیئر کور بلوچستان کی چیک پوسٹ پر دونامعلوم خودکش حملہ آوروں نے حملہ کرنے کی کوشش کی جس پر سیکورٹی اہلکاروں اور حملہ آور کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں حملہ آور پوسٹ کے قریب ہی ہلاک ہو گئے ۔
دھماکے سے چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا اور 5 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دونوں خودکش حملہ آروں نے 8 سے10 ہائی ایکسپلوزو بارود خودکش حملے میں استعمال کیا حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو محاصرے میں لیکر زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا ۔
کوئٹہ میں تیسرا خودکش حملہ ائیر پورٹ روڈپربی سی اہلکاروں کے گشت کرنے والے ٹرک سے موٹرسائیکل سوارحملہ آور نے موٹرسائیکل ٹکرادیادھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید جبکہ 8 اہلکار زخمی ہوئے خودکش حملہ آور نے موٹرسائیکل کوبلوچستان کانسٹیبلری کے گشت کرنیوالے ٹرک کے قریب آکر اپنے آپ کو اڑا لیا جس سے ٹرک مکمل طورپر تباہ اور نزدیکی عمارتوں اورگاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔
خودکش حملے میں شہید ہونے والوں میں کریم بخش ، علی نواز ، عبدالحمید، رشید احمد، عبدالرشید، نذر محمد شامل ہیں ۔ جبکہ دھماکہ میں زخمی اہلکاروں میں نثار احمد، جمال خان، شاہ نور، احمد علی، عیدن خان، عاشق علی، ظہور اور غلام مصطفےٰ ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کو کوئٹہ میں تین خودکش حملوں کی کوشش کی گئی ، مغربی بائی پاس کے قریب میاں غنڈی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے دوخودکش بمباروں کو سکیورٹی فورسز نے حملہ کر نے سے قبل ہی ہلاک کردیا جس کے نتیجے میں خودکش حملے ناکام ہوئے ،جبکہ تیسرے دھما کے میں اےئر پورٹ روڈ پر پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا جس میں پانچ اہلکار شہید جبکہ 7زخمی ہوئے۔
ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دھماکے میں 6 اہلکار شہید جبکہ 7 اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے، بظاہر دھماکہ خودکش لگتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پولیس نے خود کش دھماکوں کے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں جن سے تحقیقات میں مدد ملے گی، ان کا کہنا تھا میاں غنڈی سیکورٹی فورسز پر حملے کی کوشش کرنے والے دو حملہ آور ہلاک جبکہ پانچ ایف سی اہلکار دھماکوں میں زخمی ہوئے ہیں ۔
ان کا کہنا تھاکہ سیکورٹی فورسز کو تھرت موجود ہیں ہم وار ذون میں رہ رہے ہیں اور اس دہشتگردی میں ہمسایہ ملک ملوث ہے اس کے باوجود ہماری کوشش ہے کہ سیکورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنائیں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ائیرپورٹ ر وڈ کے دھماکے میں 15 سے 20 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے ۔
صوبائی وزیر صحت میرعبدالماجد ابڑو ، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری کمانڈنٹ بی سی اور دیگر انتظامی حکام نے سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی ۔ دھماکوں کے فوراً بعد کوئٹہ کی سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے تمام ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ۔
کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ پر دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ٹرک میں شہید ہونے والا کا تعلق ڈیرہ بگٹی ‘ نوشکی ‘ صحبت پور ‘ جعفر آباد اور ضلع بولان سے بتایا جاتا ہے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔c
کوئٹہ، فورسزپر خودکش حملے6پولیس اہلکار شہید، 13زخمی
![]()
وقتِ اشاعت : April 24 – 2018