|

وقتِ اشاعت :   April 25 – 2018

گوادر: محکمہ فشریزاور میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی بروقت کاروائی ،گہرے سمندر میں لاپتہ ماہی گیروں کشتی کو ڈوبنے سے بچالیا عملے کے 6افراد بازیاب ،خوراک ،پانی کی قلت اور تھکاوٹ سے حاری ماہی گیروں کو فوری طور پر ابتدائی امداد دیکر مزید علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال گوادر منتقل کردیا ۔

ایم ایس اے اور محکمہ فشریز کی بروقت کاروائی سے 6قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ گہیں اقدام قابل تحسین ہے ماہی گیروں کا خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین یوم قبل مچھلی کا شکار کیلئے نکلنے والی ماہیگیری کشتی انجن خراب ہونے کے سبب راستہ بھٹک کر گہرے سمندر میں کھوگئی جس کی اطلاع جب محکمہ فشریز اور ایم ایس اے کو ہوئی تو میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور محکمہ فشریز کی بوٹ ایمبولینس اے ڈی مولابخش کی خصوصی ہدایت پر لاپتہ کشتی کی بازیابی اور ریسکیو کیلئے فوری طور پر بھیج دیا گیا ۔

ایم ایس اے اور محکمہ فشریز کی پٹرولنگ بوٹ ایمبولینس کی مشترکہ اور بروقت کاروائیوں کے سبب متاثرہ ماہیگیری کشتی کو چیر کپر کے سمندری حدود میں بازیاب کرالیا گیا جس میں 6ماہی گیرسوار تھے خوراک ،پانی کی کمی کے سبب مزکورہ ماہیگیروں کی حالت بہت خراب تھی متاثرہ ماہیگیروں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور انہیں مزید علاج کیلئے ایم ایس اے 5اور فشریزکی بوٹ ایمبولینس نے ایک ماہی گیر کو تشوشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال گوادر پہنچا دیا ۔

متاثرہ ماہی گیروں میں فارس،ابراہیم ،مدیک ،انور ،لعل بخش اور ناصر نامی ماہی گیر سوار تھے جبکہ گوادر کی نواحی بستی سہرابی وارڈ اور گزروان وارڈ سے تعلق رکھتے ہیں گوادر کے ماہی گیر تنظیموں کی جانب سے میری ٹائم سیکورٹی اور محکمہ ماہی گیری کی بروقت ریسکیو کاروائی بر اظہار اطمینان کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا۔