|

وقتِ اشاعت :   April 26 – 2018

گوادر: ضلع گوادر میں پانی کی شدید بحران کے خلاف آل پارٹیز کے راہنما سر جوڈ کر بیٹھ گئے۔انتظامیہ اور ادروں سے مزاکرات نہ کرنے کا فیصلہ جمعہ کو احتجاجی مظاہرے اور 30اپریل کو مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی ۔

حکومت ہمارے صبر کا امتحان نہ لے ضلع گوادر کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہوتی ۔اگر پانی بحران پر ھنگامی بنیادوں پر اقدامات نہیں کئے گئے تو بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے ۔

آل پارٹیز راہنما ضلع گوادر میں پانی کی شدید بحران پر آل پارٹیز کے راہنما ء سرجوڈکر بیٹھ گئے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام (ف)نیشنل پارٹی ،بی این پی مینگل،جماعت اسلامی ،پاکستان پیپلز پارٹی اور بی ایس او (پجار)کے راہنما ؤں کا ایک مشترکہ اجلاس جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رابطہ آفس میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں ضلعی حکومت کی طرف سے پانی کی سپلائی کرنے والی ٹینکرزمالکان کی بقایا جات کی عدم ادائیگی ،ٹینکروں کی ہڑتال اور ضلعی بھر میں پانی کی شدید بحران اور دیگر شہری مسائل پر سیر حاصل بحث کی گئی اجلاس میں کہا گیا کی حکومت اور انتظامیہ کو عوام کی کوئی فکر نہیں ،ضلع گوادر کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس کو ترس رہے ہیں مگر حکومت اور انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوتی ۔

ٹینکرز مالکان نے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر پانی کی ترسیل کا سلسلہ بند کردیا ہے ۔مگر انتظامیہ کوئی ایکشن نہیں لے رہا اور نہ ہی متبادل ذرائع فراہم کررہی ہے اجلاس میں کہا گیا کہ رمضان المبارک کا مہینہ قریب ہے اور شدید گرمی بھی اگر حکومت نے فوری طور پر پانی کی سپلائی نظام بحال نہیں کی تو خدشہ بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے ۔

اجلاس میں کہا کہ حکومت اور انتظامیہ سے بار بار مزاکرات کرنے کے باوجود بھیانتظامیہ مسائل حل کرانے میں ناکام رہتی ہے اس لئے فیصلہ کیا گیا کہ اب حکومت اور انتظامیہ سے کوئی مزاکرات نہیں کریں گے ۔

ہم عوام کو مزید پریشان ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آل پارٹیز اب حکومت اور انتظامیہ سے مزاکرات نہیں کرئے گی۔ضلع گوادر میں پانی کی شدید بحران کے خلاف جمعہ 27اپریل کو صبح 10بجے ملافاضل چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ پیر 30اپریل کو گوادرمیں صبح6بجے تا شام 6بجے تک مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی اجلاس میں شہریوں سے اپیل کی گئی کہ اپنے مطالبات کے حل کیلئے آل پرپارٹیزکا ساتھ دیں۔

اجلاس میں نیشنل پارٹی کے کہدہ علی ،آدم قادر بخش ،حفیظ جعفر، جے یو آئی (ف) عبدالحمید انقلابی ،وائس چیرمین حاجی مولابخش ،مولانا الیاس ،حافظ عبدالکریم ،مولاناعبدالہادی ،جماعت اسلامی اسلامی کے سعید احمد ،اصغر طعیب ،یونس حسین ،بی این پی مینگل کے امین جمعہ ،عبدالوہاب ،وحید بزنجو،پی پی پی کے افضل جان،امداد کھتری ۔نزیر آسکانی اور بی ایس او (پجار ) کے ولید مجید یوسی گبد کے مولانا مجاہد نے بھی شرکت کی۔