گوادر : گوادر ساحل عوامی اتحاد کا ڈپٹی کمشنر گوادر کے دفتر کے سامنے کئی گھنٹے دھرنا۔ مھانبر ہاؤسنگ اسکیم کے حالیہ الاٹمنٹس فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ۔ گوادر ساحل عوامی اتحاد نے جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے کئی گھنٹے دھرنا دیا۔
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ساحل عوامی اتحاد کے رہنماؤں مولابخش مجاہد، مصطفی رمضان، مراد ملنگ و دیگر نے کہا کہ سابق ڈپٹی کمشنر نے جاتے جاتے مھانبر ہاؤسنگ اسکیم میں غیر مقامیوں کو جو پلاٹس الاٹ کئے ہیں ان کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔
مھانبر ہاؤسنگ اسکیم میں پلاٹوں کے حصول کے لئے ہزاروں مقامیوں نے درخواستیں دی ہیں مذکورہ پلاٹس ان کو الاٹ کئے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ گوادر کے اراضیات پر حق مقامی باشندوں کا ہے کسی کو مقامیوں کے حقوق ضبط کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔
موجودہ ڈپٹی کمشنر مقامیوں کے درخواستوں پر فوری احکامات جاری کرکے پشکان و گوادر کے مقامی لوگوں کو الاٹمنٹس صادر فرمائے۔ انھوں نے کہا کہ غیر مقامیوں کے لاٹمنٹس کی منسوخی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔
گوادر ساحل عوامی اتحاد کا ڈپٹی کمشنر گوادر کے دفتر کے سامنے دھرنا
وقتِ اشاعت : April 27 – 2018