خضدار : جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا فیض محمدنے کہا ہے کہ اسلام واحدانیت پر یقین رکھنے والی مذہب ہے جس میں اخوت ،بھائی چارگی،امن و سلامتی کو اولین حیثیت حاصل ہے جبکہ اس کے مقابلے میں یہودیت کی قیادت امریکہ نے پوری دنیا میں ایک خطرناک آگ جلائی اور لاکھوں بے گناہ انسانوں کو جلا کر راکھ کردیا ہے ۔
اس آگ کو بجھانے کے لئے ضروری ہے کہ دنیا اسلام کے آغو ش میں داخل ہو جائے نبی اسلام رحمت للعالمین ہے اس لئے رحمت والے دین میں ظلم و نا انصافی کا کوئی گنجائش ہر گز نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاج کھولاچی میں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما میر یونس عزیز زہری ،سابق صوبائی وزیر وڈیرہ عبد الخالق زہری ، مولانا عنایت اللہ رودینی ، مفتی محمد اقبال شاہوانی نے بھی خطاب کیا ۔
مقررین نے کہا کہ مدارس سے نکلنے والی آواز نے ہمیشہ اخوت بھائی چارگی کاد درس دیا ایک بین الاقوامی سازش کے تحت مدارس کے کردار کو داغ دار کرنے کی کوشش ہورہی ہے مدارس علماء کرام کو مائنس کرنے والے یہ سو چیں کہ ان ادروں سے اللہ کا آخری دین منسلک ہے ان اداروں کے بارے میں منفی سوچ رکھنے والے خود تاریخ کا حصہ بن جائیں گے ۔
جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے لئے سیاسی و پارلیمانی جدو جہد کر رہا ہے اس جد و جہد میں نصف صدی گذاری ہے جمعیت علماء اسلام کا یہ واضح موقف ہے کہ پاکستان میں پائی جانے والی موجود بحرانوں کا واحد حل اسلام کے عادلانہ نظام میں ہے جبکہ ملک میں گذشتہ 70 سالوں سے قوم نے سو شلزم اور سرمایہ دارانہ نظام کو آزمایا کلاج یو نیورسٹیز سے نکلنے والے لوگوں کو اقتدار دیا گیا لیکن ان لوگوں نے ایسی کرپشن بے راہ روی کی کہ ملک کی بنیادوں کو ہلادیا ۔
ان لوگوں ملک کے خزانوں کو بے رونے ملک منتقل کرکے ملک کو دایوالیہ آج پاکستان اربوں ڈالر کا مقروض ہے ہمارے حکمران احتساب کی بات کرتیہیں لیکن آج تک کوئی ایسا انوں نہیں بنایا گیا کہ ان لوگوں سے لوٹی دولت کو واپس لیا جائے جمعیت علماء اسلام اقتدار میں آکر ملک سے لوٹی ہوئی دولٹ واپس لانے کے لئے قانونی سازی کریگا ۔
مقررین نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کا قیام ایک انقلابی اقدام ہے متحدہ مجلس عمل کے قیام سے دینی جماعتوں کا ووٹ مجتمع ہوگا اور آنے والے انتخابات میں دینی جماعتوں کو واضح کامیابی ملے گی۔
اسلام واحدانیت پر یقین رکھنے والی مذہب ہے،فیض محمد
وقتِ اشاعت : April 29 – 2018