دالبندین: دالبندین خسرے کی وباء نے دو اور بچوں کی جانیں لے لی محکمہ صحت کی ٹیمیں روانہ تفصیلات کے مطابق خسرے کی وباء نے پورے علاقے میں شدت اختیار کر لی ۔
گزشتہ روز کلی کوئی خان کے رہائشی رحیم اللہ کے دو بچے خسرے کی وباء کی سبب لقمہ اجل بن گئے گزشتہ کئی ماہ سے خسرے کی وجہ سے دالبندین سمیت ضلع بھر میں درجنوں اموات واقع ہو چکی ہیں
ڈپٹی کمشنر چاغی قادر بخش پرکانی نے خسرے کی وباء پر نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کی ٹیمیں بھجوانے کا اعلان کر دیا اور ڈی ایچ او ڈاکٹر بشیر احمد بلوچ کی قیادت میں ٹیمیں مذکورہ علاقوں میں پہنچ گئی اور بچوں کی ویکسئین کا آغاز کر دیا گیا