|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2018

ڈیرہ اللہ یار : بلو چستا ن نیشنل مو ؤ منٹ کے سر براہ بزرگ قوم پرست رہنما ء ڈاکٹر حئی بلو چ نے کہا ہے کہ سی پیک منصو بے سے بلو چستان کو کچھ حا صل ہو نے والا نہیں صوبے کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پسماندہ رکھا جا رہا ہے۔

بلو چستان کے حقوق پر سمجھو تہ ممکن نہیں تما م قوم پر ستو ں پر مشتمل سیا سی الا ئنس کے ذریعے الیکشن میں حصہ لینے کی کو شش کرو نگا نواز شریف ملک وقوم آئین اور پا رلیمنٹ کی با لا دستی کی جدو جہد کر رہے ہیں غیر جمہو ری قوتو ں نے ہمیشہ ملک کو نا قابل تلا فی نقصان پہنچا یا ہے ۔

سیا سی جما عتیں غیر جمہو ری قوتو ں کا ساتھ نہ دیں چیف جسٹس بلو چستان کے حقوق پر از خود نو ٹس لیں کچھی کینال منصوبے کو ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے گوادر کے لو گو ں کو پینے کا پانی تک میسر نہیں کیا اسی کو ترقی کہتے ہیں ۔

ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے نیشنل پر یس کلب ڈیرہ اللہ یارکے صحا فیو ں سے ٹیلی فونک گفتگو کر تے ہو ئے کیا ان کا کہنا تھا کہ دیگر اقوام کی طر ح بلو چ قوم بھی محب وطن ہیں انھیں شک کی نگا ہ سے نہ دیکھا جا ئے بلکہ انھیں گلے لگا نے کی ضرورت ہے بلو چستان سے نکلنے والے قدرتی وسائل پر سب سے پہلا حق یہا ں کے مقامی افراد کا ہے لیکن بد قسمتی سے صو بے کے عوام کو ان سے دور رکھا جا رہا ہے جو کہ سراسر ظلم اور زیا دتی ہے ۔

بلو چستان کے حقوق پر کو ئی سودے با زی نہیں کر ینگے بلکہ اپنے حقوق کے دفا ع کیلئے خون کے آخری قطرے تک جدو جہد کرینگے ان کا کہنا تھا کہ ملک کے انتظا می ڈھانچے کو چلنے نہیں دیا جا رہا ہے جو ملک کیلئے بہتر نہیں ہے ۔

چیف جسٹس کو بلو چستان کے حقوق کا ازخود نو ٹس لینا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف آئین قانون اور پا رلیمنٹ کی با لا دستی کے لیے میدان عمل میں ہیں اس عمل پر ان کا ساتھ دینا چاہیے تا کہ غیر جمہوری قوتوں کا راستہ روکا جا سکے اگر ایسا نہ کیا گیا تو غیر جمہوری قوتیں اپنی پسند کے لو گو ں کو سامنے لا ئیں گے جو ملک کے مفاد میں اچھا نہیں ہو گا ۔

انہو ں نے کہا کہ سیا سی جما عتیں اپنے اختلا فات کو با لائے طاق رکھ کر پا رلیمنٹ کی با لا دستی کیلئے کر دار ادا کر نا ہو گا اگر ایسا نہ کیا گیا تو جمہو ریت کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں ترقی کا راگ الانپ نے والے گوادر کے لوگوں کو پینے کا پانی میسر کیوں نہیں کرتے جبکہ کچھی کینال منصوبے کو بھی ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے بدقسمتی سے ملک میں کوئی بھی کام درست سمت میں نہیں کیا جاتا ہم لوگ ترقی مخالف نہیں لیکن ہم وہ ترقی چاہتے ہیں جس کے فائدے براہ راست بلوچستان کے مقامی لوگوں کو ملنے چاہیں ۔