|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2018

نوشکی : زمیندار ایکشن کمیٹی ، آل پارٹیز کے بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کے کال کے اعلان کے بعد کوئٹہ سے کیسکو ٹیم ایس سی کیسکو محمد ریاض خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سید آصف شاہ ایکسین نوشکی حاجی عبدالقیوم بنگلزئی، ایس ڈی او نوشکی محمد ایوب بادینی، زمینداروں کے مسائل بجلی کے اوقات کار کے متعلق بات چیت کیلئے نوشکی ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ گئے۔

جہاں زمینداروں وپارٹیز کے رہنماؤں کے جانب بجلی اوقات کار کے بارے میں ان کے دیرینہ مذاکرات ہوئے تاہم باضابطہ مذاکرات کامیاب ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں تفصیلات تاحا جاری نہیں کئے ۔

آج صبح نو بجے زمیندار ایکشن کمیٹی وآل پارٹیز کا گل خان نصیر چوک نوشکی میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی جلسہ عام منعقد ہوگا واضح رہے زمیندارایکشن کمیٹی وآل پارٹیز نے 7مئی کو آر سی ڈی شاہراہ عام کوبند کر کے پہیہ جام ہڑتال کی لا دے دی ہے