|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2018

کوئٹہ: کوئٹہ میں پاکستان اور افغانستان کی افواج کے اعلیٰ سطح کے وفود کی ملاقات ہوئی جس میں سرحدی عبور اور سیکورٹی میکنزم پر گفتگو ہوئی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغان نیشنل آرمی کے وفد نے کمانڈر205کور میجر جنرل امان نذر کی سربراہی میں جمعرات کو کوئٹہ میں پاک فوج کے ہیڈکوارٹر سدرن کمانڈ کا دورہ کیا اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی سربراہی میں پاک فوج کے وفد سے ملاقات کی۔ 

پاکستانی وفد میں اعلیٰ فوجی آفیسران ،آئی جی ایف سی بلوچستان جبکہ افغان وفد میں دیگر افغان سیکورٹی حکام کے علاوہ کمانڈر215کور میجر جنرل ولی مہمد بھی شامل تھے۔ 

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ بارڈر سکیورٹی مکینزم اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ پر غور و فکر کیا گیا۔ میٹنگ میں اس بات پر اتفاقِ رائے کیا گیا کہ باہمی اعتماد اور تعاون کے ساتھ ہی خطے میں امن اور استحکام لایا جاسکتا ہے۔