|

وقتِ اشاعت :   May 6 – 2018

 اسلام آباد: سوات اور اس کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جب کہ ریکٹر اسکیل پر ان کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا جب کہ زیرِزمین اس کی گہرائی 90 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔