خضدار: تحصیل مولہ کا علاقہ منیالو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق دو خواتین زخمی ۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب منیالو مولہ میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے وڈیرا محمد اکبر جمال زئی کو قتل جب کہ دو خواتین سمیت تین افراد کو شدید زخمی کر دیا نائب تحصیلدار مولہ حافظ محمد اشرف کے مطابق منیالو کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے وڈیرا محمد اکبر جمال زئی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وڈیرا محمد اکبر جمال زئی موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔
جب کہ سعادت ولد محمد اکبر ،(ذ) زوجہ ساول اور جمیلہ ذوجہ نصیر احمد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو علاج کی غرض سے ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک زخمی سعادت ولد محمد اکبر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں چل بسا ۔
لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ چھ اپریل کو وڈیرا محمد اکبر جمالزئی نے مبینہ طور پر فائرنگ کے اپنے بھائی بھتیجے اور ایک قریبی رشتہ دار کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا گزشتہ شب دوہرے قتل کا واقع بھی اسی دشنی کا شاخسانہ ہے نائب تحصیلدار مولہ حافظ محمد اشرف نے صحافیوں کو بتایا کہ واقعہ کے اطلاع ملتے ہی لیویز موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو خضدار پہنچایا جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔
خضدار ،مولہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق 2 خواتین زخمی
وقتِ اشاعت : May 6 – 2018