|

وقتِ اشاعت :   May 7 – 2018

کوئٹہ: کوئٹہ میں ہزارہ برادری اور سیکورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کی تصاویر جاری کردی گئیں۔

گرفتاری میں مدد دینے والے کو پچاس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے ایک گروہ کے تین دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی۔یہ شناخت گزشتہ ماہ گرفتار ہونیوالے اسی گروہ کے ایک ٹارگٹ کلر کی نشاندہی اور دیگر شواہد کے بعد ہوئی ہے۔ 

پولیس نے ٹارگٹ کلرز کی تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے گرفتاری میں مدد دینے کی اپیل کی ہے۔ سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق دہشتگرد محمد عاصم،ضیاء4 عرف آصف بارکزئی اور قدوس بارکزئی رواں سال فروری اور مارچ میں ٹارگٹ کلنگ کی دس وارداتوں میں پولیس اور ایف سی اہلکاروں سمیت سولہ افراد کو قتل کرنے میں ملوث ہیں۔ 

علاوہ ا یں سی ٹی ڈی پولیس نے اپریل میں قندھاری بازار میں ٹیکسی اور جمال الدین افغانی روڈ پر دکان پر فائرنگ کرکے ہزارہ برادری کے تین افراد کو قتل کرنیوالے دہشتگردوں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی شناخت اور گرفتاری میں مدد دینے والوں کو پچاس لاکھ روپے انعام دیا جائیگا۔