|

وقتِ اشاعت :   May 8 – 2018

گوادر :  ضلع گوادر یوسی جنوبی کے مکین پانی کی شد ید قلت کا سامنا کر رہے ہیں ۔ سید ظہور شاہ ہاشمی وارڈ سے لیکر کوہ بن اور پر انا ملا بند وارڈ تک کے مکینوں کے روزانہ 50لاکھ گیلن پانی درکار ہوتی ہے لیکن محکمہ پی ایچ ای کی طر ف سے کو ہ بن وارڈ کے ٹینکی کو صرف دو مر تبہ پانی سپلائی کی جاتی ہے ۔

پورے ایر یا میں 61وال اور برانچز ہیں ان کی دیکھ بھال اور پانی کی تقسیم اور سپلائی لائنوں کے لےئے صرف ایک وال مین متعین ہے کوئی سیکورٹی اہلکا ر نہیں ہے پانی زور آ ور کو دی جاتی ہے محکمہ پی ایچ ای کے ذمہ داران کی ناقص کار کردگی ، ضلعی انتظامیہ ، ڈسٹر کٹ کونسل اور بلد یہ گوادر کے چےئر مینوں کی شہری مسائل سے عدم دلچسپی باعث تشو یش ہے ۔ صورتحال بہتر بنائی جائے ۔ 

بصورت دیگر یوسی جنوبی کے دیگر کونسلران کے ساتھ ملکر شد ید احتجاج کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار یوسی جنوبی سے تعلق رکھنے والے میونسپل کمیٹی گوادر کے کونسلران جبار بلوچ، سید گوادری ، توکل مجید اور عرفان یار نے گوادر پر یس کلب میں منعقدہ ہنگامی پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع بھر میں پانی کا بحران توپہلے سے ہی ہے ٹینکر ز مالکان کی طرف سے ہڑ تال ختم ہونے کے بعد پانی کی سپلائی کا نظام تو شروع کیا گیا ہے لیکن اس وقت یوسی جنوبی کے مکین شد ید آبی قلت کا سامنا کررہے ہیں ۔

سید ظہور شاہ ہاشمی وارڈ سے لیکر پرانا ملابند وارڈ کے مکینوں کو پانی کی سپلائی کیلےء صرف کوہ بن وارڈ میں ایک واٹر ٹینک ہے جس کی گنجا ئش 50لاکھ گیلن ہے لیکن یہاں صرف محدود پیمانے پر پانی کی رسد سپلائی کی جاتی ہے جو گنجان آباد ی پر مشتمل مکینوں کے لےئے نا کافی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس پورے علاقے میں61وال اور کئی برانچز ہیں جن کو چلانے کے لےئے صرف ایک وال مین متعین ہے سیکورٹی کا کوئی انتظام نہیں ہے اس لےئے یہاں پر زور آور لوگ حاوی ہیں اور بیچارے غر یب مکینوں کو پانی کی سپلائی کا شد ید مسلہ در پیش ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ پی ایچ ای کی کارکردگی انہتائی ناقص ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ ، ڈسٹرکٹ و میونسپل کمیٹی کے چےئر مین کو عوامی پر یشانیوں کا کوئی ادرا ک نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوہ بن وارڈ کے ٹینکی کو روزانہ پانچ مر تبہ پانی سپلائی کی جا ئے ۔

سیکورٹی کا انتظام بہتر بنا یا جائے وال مینوں کی تعداد بڑھائی جائے اور ماڈل ہائی اسکول کے واٹر پبلک ٹینک کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو یوسی کے دیگر کونسلران کے ساتھ ملکر شد ید احتجاج کیا جائے گا۔