قلات: قلات میں چھ قبائلی سرداروں نے انتخابی اتحاد کا علان کیا اتحاد میں مزید قبائلی سردار شامل کیئے جائیں گے ماضی کے عوامی نمائندوں نے قلات کو پسماندہ رکھا ہیں اپنے اپنے پینل سے کسی ایک سردار یا ایک نمائیندہ کھڑا کر کے انہیں الیکشن جیتوائیں گے ہم پہلے سے سیاسی جماعتوں سے منسلک ہیں ۔
اگر ضرورت پڑی تو اپنے اپنے پارٹیوں سے استعفیٰ دینگے ہمارے ساتھ ہمارے پورے قبائل بھی ہیں جن کو ہم منتخب کرناچاہئے ہمارا قبائل بھی اسی کو ووٹ کریں گے قلات کے علاقے گونا گو مسائل سے دوچار ہیں جن کے حل کے لیئے عوامی نمائیندوں نے کچھ بھی نہیں کیا کیسکو کی جانب سے زمینداروں کو صرف تین گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہیں اور وہ انتہائی کم وولٹیج کی وجہ سے کسی کام کا نہیں ہو تا ۔
ان خیالات کا اظہار قلات کے چھ قبائل کے سربراہان سردار عبدلکریم نیچاری سردار اسد شاہوانی سردار فتح محمد پندرانی سردار رسول بخش مینگل سردار غلام حسین عمران سردارزاد وڈیرہ ثناء اللہ جتک اور دیگر قبائلی رہنماؤں نے گزشتہ روز مقامی ریسٹ ہاؤس میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ چھ ماہ سے اس اتحاد کے لیئے ہوم ورک کیا ہیں اور اب یہ قبائل سرداروں پر مشتمل ایک اتحاد کی شکل اختیار کر گیا ہیں انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں ہم اپنے اتحاد سے کسی ایک سردار یا ایک نمائیندہ کو میدان میں اتاردیں گے یا کسی ایک نامزد امیدوار کی سب مل کر حمایت کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اس اتحاد کا مقصد قلات کے عوام کا حقوق لیکر عوام کو دینا ہیں جبکہ ماضی کے عوامی نمائیندوں نے قلات کے عوام کے لیئے کچھی بھی نہیں کیا قلات کے دہی علاقے آج بھی زند گی کے تمام سہولتوں سے محروم ہیں ان علاقوں میں نہ صحت کی سہولتیں ہیں نہیں مواصلات کی اور پینے کی صاف پانی بھی لوگوں کو دستیاب نہیں انہوں نے کہا کہ ماضی کے عوامی نمائیندوں نے عوام قلات کے عوام کو پسماندہ رکھا ہے ۔
اس لیئے ہم نے فیصلہ کیا ہیں کہ ہم اپنے لوگوں کے حقوق خود لیں گے انہوں نے کہا کہ ماضی کے عوامی نمائیندوں نے بجلی کے مسئلے پر قلات کے زمینداروں کے لیئے کچھ بھی نہیں کیا آج زمیندارکیسکو کے ہاتھوں شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔
کیسکو کی جانب سے قلات کے زمینداروں کو صرف تین گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہیں اور وہ بھی انتہائی کم وولٹیج کی جس سے ہمارے مشینیں نہیں چلتے ہیں اور وولٹیج میں کمی بیشی کے باعث ہماری لاکھوں روپے کی مشینیں خراب ہو رہی ہیں ان مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم نے ایک اتحاد بنائی ہیں اور اسی کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں بھی حصہ لیں گے۔
قلات چھ قبائلی سرداروں کا انتخابی اتحاد کا اعلان
وقتِ اشاعت : May 9 – 2018