خاران: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر سینیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی نے کہا ہے کہ اگر ملکی مفادات کے خلاف بات کرنے پر نواز شریف اور اس کے پارٹی کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو دوسرے صوبے کے عوام احساس محرومی میں اضافہ ہو گا کیونکہ چھوٹے صوبوں کے رہنماؤں کو معمولی باتوں پر بھی بین کیا گیا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ خاران کے موقع پر مختلف وفود اور خاران پریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ملک کے خلاف ان سازشوں کے خلاف غور کرنا ہے ایک شخص جو تین دفعہ ملک کا وزیراعظم بنا ہے اور وزیراعلیٰ کے عہدے پر بھی رہا ہے یعنی 35 سال تک طاقتور ہوتا رہا اور آج جب اپنے غلط کرتوتوں کی وجہ سے وزارت عظمیٰ سے فارغ ہو چکا ہے ۔
اپنی حلف کی پوری طرح خلاف ورزی کر کے ملکی مفادات کے خلاف باتیں کر رہا ہے جو پاکستان کے خلاف عالمی سازشوں کا حصہ ہے انہوں نے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان میں شفاف اور صاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے اور عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کی مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیئے ۔
انہوں نے کہاکہ خاران نوشکی اور چاغی پر قومی اسمبلی کا حلقہ یہاں کے عوام کی دلیرینہ خواہش تھی جس کیلئے ہم الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ کر کے چاغی خاران نوشکی اضلاع پر مبنی قومی اسمبلی کا حلقہ تشکیل دیا اور خاران واشک کے صوبائی اسمبلی کے سابقہ حلقے بندیوں کو بحال کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ خاران واشک نوشکی اور چاغی کے عوام کے احسانات ہمارے اوپر ہیں اور ہم سیاسی اور قبائلی حوالے سے ان علاقوں کے عوام کی مستقبل میں خدمت کرینگے ۔
ملکی مفادات کے خلاف بیان پر نواز شریف کے خلاف کارروائی کی جائے،فتح محمد حسنی
وقتِ اشاعت : May 17 – 2018