ڈیرہ مراد جمالی : پٹ فیڈر کینال ویگر ذیلی شاخوں کا کنڑول ایند کمانڈ سسٹم ناکارہ اربوں روپے کی بھای مشینری افسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ربیع کینال پٹ فیڈر کینال پر دھوپ میں پڑی گل سڑ گئی قیمتی پرزے جات نکال لیئے گئے ۔
کنڑول اینڈ کمانڈ سسٹم کے ناکارہ ہونے کو اور بھل صفائی کے کروڑوں روپے کی کرپشن کوچھپانے کیلئے کسانوں زمینداروں کے خلاف مصنوعی آپریشن بااثر زمینداروں سیاسی رہنماؤں کے غیر قانونی واٹر کورس پائپ لائن چلنے لگے ۔
چھوٹے زمینداروں کی شامت آگئی تفصیلات کے مطابق نصیرآباد میں خریف کا موسم شروع ہوتے ہی محکمہ ایری گیشن کے آفیسران اپنی بلوں سے نکل آتے ہیں محکمہ کے بالا آفیسر ضلعی آفیسران ایف سی پولیس کے آفیسران کو ایک دن کا شو دکھانے کیلئے غیرقانونی پائپ اور واٹر کورسوں کے خلاف مصنوعی آپریشن کرتے ہیں جبکہ پٹ فیڈر کینال ودیگر کینالوں کا کنڑول ایند کمانڈ سسٹم بیدار پل منجھو شوری پل گوٹھ سردار ثناء اﷲ زہری روپا شاخ کے مقام پر ناکارہ ہو چکا ہے ۔
جو براہ راست بااثر زمینداروں سیاسی رہنماؤں کو بغیر وارہ بندی کے زرعی پانی فراہم کیا جا رہا ہے اور ایری گیشن کے آفیسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ربیع کینال میر حسن پٹ فیڈر کینالوں ودیگر شاخوں پر اربوں روپے کی بھای مشینری بے یارو مدگار پڑی رہنے سے قیمتی پرزے جات نکال لیئے گئے ہیں جس سے محکمہ کو اربوں روپے کا نقصان دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ایری گیشن کے آفیسران کی پشت پناہی سے پٹ فیڈر کینال بیرون میں 1300روپاشاخ 1200 عمرانی شاخ 1500 باری شاخ 1800 میر واہ شاخ 1700سے زائد غیر قانونی پائپ لگائے گئے ہیں جبکہ ربیع کینال ٹو اور تیسری کو غیر قانونی زرعی پانی فراہم کرکے لاکھوں ایکڑ کو سالانہ آباد کیا جارہا ہے۔
نصیرآباد کے چھوٹے زمینداروں اور کسانوں نے وزیراعلی بلوچستان صوبائی وزیر ایری گیشن سیکریڑی ایری گیشن نصیرآباد کے ضلعی آفیسران ایف سی پولیس کے آفیسران سے اپیل کی ہے کہ محکمہ ایری گیشن کی دوہری پالیسی مختلف شاخوں پر لگائے گئے غیر قانونی پائپ لائنوں کا نوٹس لیتے ہوئے جواب طلب کیا جائے ۔
پٹ فیڈر کنٹرول کمانڈ سسٹم نا کارہ اربوں کی مشینری خراب
وقتِ اشاعت : May 21 – 2018