خضدار : نا معلوم مسلح رہزنوں نے تاجر سے دو لاکھ نقدی،موٹر سائیکل اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے جبکہ ایک اور واردات میں انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار سے نا معلوم چور نصیر احمد کی موٹر سائیکل چوری کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی صبح نا معلوم رہزنوں نے سبزی منڈی جانے والے بیو پاریوں عبدالرزاق اور عامر باجوئی سے کھٹان ندی کے قریب دو لاکھ روپے نقدی یونیک موٹر سائیکل اور دو موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔
پولیس نے نا معلوم رہزنوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی جبکہ ایک اور واقعہ میں انجینئر نگ یونیورسٹی خضدار سے نا معلوم چور نصیر احمد کی نئی موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گئے واضح رہے رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی شہر میں موٹر سائیکلیں چھننے اور چور ی کرنے کے واقعات زور پکڑتے جا رہے ہیں ۔
خضدار، مسلح راہزن تاجر سے دولاکھ نقدی ، موٹرسائیکل چھین کر فرار
وقتِ اشاعت : May 22 – 2018