ڈیرہ مراد جمالی: پٹ فیڈر کینال میں غیر قانونی پائپ غیر قانونی واٹر کورسروں کی بھر مار سے ماہ رمضان میں تحصیل تمبو قیدی شاخ محبت شاخ بالان شاخ مگسی شاخ روپا شاخ عمرانی شاخ اور قبولہ شاخ سمیت دیگر شاخیں ٹیل نہ ہونے کی وجہ سے پینے کے پانی کی شدید قلت پید اہوگئی ۔
روزہ افطاری کیلئے پانی کیلئے پریشان علاقے میں پانچ سو زائد پینے کے تالاب خشک ہونے سے مردوں کو غصل دینے کیلئے پانی ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد سے لے جانے پر مجبور ہوگئے بڑے پیمانے پر گائے بیل بکریاں ودیگر جانور پیاس سے مرنے لگے کسانوں زمینداروں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ایری گیشن کے آفیسران کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر مصنوعی آپریشن جاری ۔
تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں محکمہ ایری گیشن کی غلط پالیسوں کی وجہ سے تحصیل تمبو کی درجنوں کینالوں میں ٹیل کے کسانوں زمینداروں کو پانی نہ پہنچنے کی وجہ سے علاقے میں قحط سالی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔
علاقے میں پانچ سے زائد پینے کے پانی کے تالاب خشک ہونے کی وجہ سے پینے کا پانی ناپید ہو چکا ہے زمیندار کسان روزہ افطار کرنے کیلئے سخت پریشان ہوئے ہیں بڑے پیمانے پر قیمتی جانوروں کی مرنے کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جبکہ مردوں کو غصل دینے کیلئے مجبورا پانی ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد میں لایا جارہا ہے۔
مذکورہ شاخوں کے زمینداروں کسانوں نے وزیراعلی بلوچستان چیف سیکریڑی بلوچستان سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے بصورت دیگر علاقے سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی جائے گی اور کہاکہ ایری گیشن کے آفیسران سیاسی بینادوں پر مصنوعی آپریشن کر رہے ہیں جبکہ بااثر زمینداروں کے غیر قانونی پائپ لگے ہوئے ہیں ۔
پٹ فیڈر کینال میں غیر قانونی واٹر کورسوں کی بھر مار
وقتِ اشاعت : May 24 – 2018