کوئٹہ : مستونگ سیکورٹی فورسز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیافائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک نامعلوم شخص کی نعش برآمد، بارودی سرنگ دھماکہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،دو سیکورٹی اہلکار زخمی، بارودی سرنگ ناکارہ بنادیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت فرنٹیئرکور بلوچستان کی مستونگ اور گراڑ نالہ میں کارروائی ۔ فرنٹیئرکور بلوچستان نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔دہشت گردوں کے موجودگی کی اطلاعات پر گراڑ نالہ اور مستونگ میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ۔
آپریشن کے دوران 5عدد راکٹ بمعہ لانچر ،2عدد 107ایم ایم میزائل اور ہزاروں راونڈز برآمد کئے گئے،مستونگ کے علاقے دشت میں اسپلنجی کے مقام پر سکیورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ اسکا ایک ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ ، دستی بم اور مختلف اقسام کے راؤنڈز برآمد کر لئے گئے جبکہ اسکی لاش شناخت کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی ،فرار دہشتگرد کی تلاش جاری ہے ۔
اسپلنجی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرلی گئی لاش کو شناخت کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کرلیا گیا ، قلات سے 80کلومیٹر دور یونین کونسل دشت گوران کے علاقے پارود میں کچھی سڑک پر نصب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص بہادر خان ولد جمعہ خان جاں بحق ہو گیا اور ایک شخص معمولی زخمی ہو گیا اطلاع ملتے ہی لیویز موقع پر پہنچ گئی ۔
لاش کو تحویل میں لیکر ڈسٹرکٹ ہسپتال قلات پہنچا دیا جہا ں ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا قلات لیویز مزید کاروائی کررہی ہیں ،ڈیرہ بگٹی کے قریبی علاقے سنگسیلا میں روڈکے کنارے بارودی سرنگ کے دھماکے میں دوسیکورٹی اہلکارزخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ، ضلع کوہلو میں میر محبت خان مری کلی کے قریب ایف سی میوند رائفل نے کارروائی کرتے ہوئے زمین میں نصب بارودی سرنگ دھماکے سے ناکارہ کیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بلوچستان ،فورسز کی کارروائی ،بارودی سرنگ دھماکہ 2 افراد ہلاک ،مستونگ سے لاش برآمد
![]()
وقتِ اشاعت : May 25 – 2018