فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں لیور پول کو شکست دے کر13ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ یوکرین کے شہر کیو میں کھیلے گئے چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے لیور پول کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔
ریال میڈرڈ نے مسلسل تیسری بار چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے تاہم لیور پول کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس نے آخری بار 2005 میں ٹرافی جیتی تھی۔لیور پول کو میچ کے دوران اس وقت دھچکا لگا جب اس کے سپرسٹار مو صلاح زخمی ہونے کے باعث میچ سے باہر ہو گئے۔ فائنل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں جبکہ میچ کے دوران ریال میڈرڈ حریف ٹیم پر حاوی رہی۔