|

وقتِ اشاعت :   May 29 – 2018

چاغی : پاکستانی اور ایرانی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تفتان زیرو پوائنٹ فوری طور پر کھولنے کا اتفاق ہوا ہے ۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز دونوں ممالک کے حکام کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ایرانی حکام نے یقین کرائی کہ زیرو پوائنٹ بارڈر سے لوگوں کی بڑی تعداد کا روز گار وابستہ ہے ۔

اس لئے اسے جلد دو طرفہ تجارت اور آمد و رفت کے لئے کھول دیا جائے گا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تفتان میر ظفر کبدانی، نائب رسالدار میر الہی بخش نو تیزئی اور دیگر بھی موجود تھے۔