|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2018

سوئی : کشمور روڈ پر پنجاب اور بلوچستان کی سرحدی پٹی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والے باپ اور بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔

لیویز حکام کے مطابق سوئی کشمور روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تگیہ بگٹی کو بیٹے سمیت قتل کردیا اور فرار ہو گئے حملہ آور مسلح افراد کا تعلق مزاری قبیلے سے بتایا گیا ہے لیویز حکامکے مطا بق واقعہ زمین کے تنازعہ کے با عث پیش آ یا ہے ، واقعے کے بعد سوئی لیویز نے مقتولین کی میتوں کو تحویل میں لے کر ورثا کے حوالے کردیا۔