ڈیرہ مراد جمالی: گرڈ اسٹیشن 132کے وی ڈیرہ مراد جمالی کے ایک 20/26ہائی ٹرانسفارمرکانامعلوم افراد نے لاکھوں روپے کے ہزاروں لیٹر تیل نکالنے کا انکشاف بغیر تیل کے 20/26ہائی ٹرانسفارمر نصب کردیا گیا ۔
چیف انجینئر کیسکو بلوچستان نے تیل نکالنے آٹھ فیڈر ایک ٹرانسفارمر پر چلانے کی انکوائری کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق واپڈا کی جانب سے ڈیرہ مراد جمالی گرڈ اسٹیشن 66کے وی کو اپ گریڈ کرنے کیلئے دو 20/26ہائی ٹرانسفارمر گرڈ اسٹیشن 132کے وی ڈیرہ مراد جمالی لائے گئے ۔
جب انجینئروں نے 20/26ہائی ٹرانسفارمر نصب کرنے کیلئے کام شروع کیا تو معلوم ہوا کہ نامعلوم افراد نے لاکھوں روپے کے ہزاروں لیٹر تیل ایک ٹرانسفارمر سے نکال لیا گیا ہے مجبورا بغیر تیل کے 20/26ہائی ٹرانسفارمر نصب کرکے بالا حکا م کو اطلاع کردی گئی تھی ۔
واپڈا کے ذرائع کے مطابق چیف انجینئر کیسکو بلوچستان نے برہمی کا اظہار کرتے ہو ئے گرڈ اسٹیشن 132کے وی ڈیرہ مراد جمالی کے 20/26ہائی ٹرانسفارمرکے تیل نکالنے اور گرڈ اسٹیشن ڈیرہ مراد جمالی کے 20/26 کے ایک ہائی ٹرانسفارمرپر آٹھ فیڈر ایک ساتھ چلانے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی،ہائی ٹرانسفارمر کا لاکھوں روپے کا تیل نکال کر بھیج دیا گیا

وقتِ اشاعت : June 1 – 2018