گوادر+تربت: گوادر اور تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گوادر کے نواحی علاقے پشکان میں رات گئے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے درزی کی دکان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں دکان میں کام کرنے والے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال گوادر منتقل کر دیا گیا۔
دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ جاں بحق ہونے والے کی جسد خاکی ان کے آبائی علاقہ سانگھڑ سندھ روانہ کر دیا گیا،گنز چیک پوسٹ پر نہ رکھنے کے سبب سیکورٹی فورسز نے ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد پر فائرنگ کر دی۔ جس کے سبب موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد زخمی ہو گئے۔ جنھیں فوری طور پر جی ڈی اے ہسپتال گوادر منتقل کر دیا گیا۔
جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں کو فارغ کر دیا گیا۔ موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد زکریا اور عثمان کا تعلق جیونی سے بتایا جاتا ہے۔
لیویز کے مطابق تربت میں نوروز ولد عطاء اللہ ساکن بالیچہ جمعہ کی شام کو کلاہو سے اپنے گھربالیچہ جارہاتھا کہ نامعلوم مسلح افرادنے نہنگ جنگل میں اس پرفائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طورپر علاج کیلئے تربت ہسپتال لے جایاگیا تاہم وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ، وجہ معلوم نہ ہوسکی، مزیدتفتیش تمپ انتظامیہ کررہی ہے۔
ڈھاڈر شاہی چوک کے قریب ایریگیشن آفس کے نزدیک سڑک کنارے موٹر سائیکل پر نصب بم دھماکہ ہوا جس سے موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ دھماکہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہو اپولیس کے مطابق موٹر سائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب تھا واقعہ کے بعد پولیس لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر متاثرہ ایریا کو سیل کردیا اور علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
گوادر او رتربت میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، لیویز کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے
وقتِ اشاعت : June 2 – 2018