کوئٹہ : کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کان حادثہ میں 4مزدور جاں بحق امدادی رضا کار سمیت 6 افراد کو بے حوشی کی حالت میں نکا ل لیا گیا۔
مقامی انتظامیہ کی مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں یونا ئیٹد کول کمپنی کی لیز نمبر 7 کوئلہ کان میں گیس بھرے جانے سے ہونے والے دھما کہ میں کان بیٹھ گئی۔حادثہ میں نو مزدور کان میں پھنس گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتی ہی انتظامیہ نے کان میں امدادی کارروائیوں کا آغا کرتے ہوئے چار مزدوروں کی لاشیں نکال لیں6مزدوروں کوبے حوشی کی حالت میں نکال لیا گیا ہے بے ہوش ہونے والوں میں ایک امدادی رضا کار بھی شامل ہے۔
حادثے میں جاں ہونے والوں کی شناخت محمد رمضان ،یارخان ،بادشاہ اور غلام محمد کے ناموں سے ہوئی ہے جن میں تین کامزدوروں کا تعلق خیبر پختونخواء4 کے علاقے شانگلہ جبکہ ایک کا تعلق بلوچستان کے ضلع مستونگ سے ہے۔
جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کاروائی کے بعد آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دی گئیں۔ واضح رہے دو ماہ کے دوران کوئلہ کان بیٹھنے کے واقعات میں 22مزدور جاں بحق ہوچکے ہیں۔
سنجدی ، کوئلہ کان میں حادثہ 4مزدور جاں بحق 6افراد بے ہوش
![]()
وقتِ اشاعت : June 3 – 2018