نال : نیشنل پارٹی کے مرکزی سینیئر نائب صدر سینیٹر میر محمدطاہر بزنجو نے نال میں اپنے رہاش گاہ پر نیشنل پارٹی کے رہنماوں سمیت دیگر مکاتب فکر کے اعزاز میں دیئے گئے ۔
افطار پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا سیاست قوموں کی تقدیر و قسمت کا فیصلہ کرنے والا پیشہ ہے یقیناًیہاں کھیل تماشا کی کوئی گنجائش نہیں ہوتا سیاست کسی کا جاگیر نہیں یہاں سب مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں ملک کے مجموعی صورتحال حوصلہ افزاء نہیں ہیں اداروں کے درمیان چپکلش اور بڑے سیاسی جماعتوں کے درمیان محاذ آرائی کے نتیجے جمہوریت کیلئے نقصان کن ہیں کمزور جمہوریت کمزور پارلیمنٹ ہی ملک کیلئے بہتر ہیں کمزور پارلیمنٹ کیلئے فاٹا انضمام اور اٹھارویں ترمیم ایک بڑی فتح ہیں اس لئے پارلیمنٹ کا احترام کرنا ضروری ہے ۔
انہوں نے مزید کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جولائی میں ہی الیکشن متوقع ہے اس قریب دور میں کارکن الیکشن کی بھر پور تیاریاں کریں گروہی ذاتی اختلافات کو بھلا کر مایوس کارکن مایوسیوں کو ختم کرکے آنے والے الیکشن کیلئے ایک نئی جوش ولولے کے ساتھ میدان میں اتریں مایوس کارکنان کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کا ازالہ ضرور کرینگے ۔
بطور بابائے بزنجو کے جماعت کے ناطے ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم وطن کے قرض دور کرنے کیلئے اپنے قومی وطنی جزبہ آگے بڑھائیں اپنے نوجوانوں کو سیاسی فکری شعوری بنیاد پر سنجیدگی سے آگے بڑھائیں کیونکہ سیاست ایک سنجیدہ عمل ہے یہاں کھیل تماشے کی کوئی گنجائش نہیں ۔
انہوں نے مزید کہا الیکشن میں سیاسی اتحاد کیلئے جماعتوں کے ساتھ رابطہ جاری ہیں سنٹرل کمیٹی بلوچستان میں اتحاد کیلئے کوشاں ہے سیٹ ٹو سیٹ اتحاد ممکن ہے پارٹی نے علاقائی سطح پر تمام علاقوں میں مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیا ہے وہ اپنے لئے بہتر فیصلے کے اختیارات رکھتے ہیں لہذا ابھی تک کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ کسی قسم کا باقاعدہ اتحاد نہیں ہوا ہے۔
اداروں میں محاذ آرائی سے جمہوریت کو نقصان پہنچ رہا ہے ،طاہر بزنجو

وقتِ اشاعت : June 3 – 2018