|

وقتِ اشاعت :   June 3 – 2018

تفتان : 5 مہینے سے بند دو طرفہ تجارتی گیٹ زیرو پوائنٹ کو بلاآخر ایرانی سرحدی حکام نے دو طرفہ تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا تفتان میں عید سے پہلے مزدوروں نے عید منا لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے 5 مہینوں سے بند دو طرفہ تجارتی گیٹ زیرو پوائنٹ کو ایرانی سرحدی حکام نے بغیر کسی اطلاع کے بند کر دیا تفتان میں 1500 دکانیں اور 5000 ہزار کے قریب محنت کش دو وقت کی روٹی کمانے کے لیے زیرو پوائنٹ میں کام کرتے تھے اور بغیر کسی سرکاری نوٹس کے ایرانی سرحدی حکام نے زیور پوائنٹ کو بند کر دیا ۔

اس کی بندش کے خلاف انجمن تاجران تفتان، آل پارٹیز کے رہنماوں،مشترکہ بس فیڈریشن ٹرانسپورٹ یونین،سخی پینل کے رہنماوں و دیگر نے احتجاج کئے حتی کہ شٹرڈاون اور پہہ جام ہڑتال کرکے ایرانی ٹرانزٹ گیٹ اور بازارچہ کو بند کیا۔

عوامی ہڑتال کو بار بار مزاکرات کے ذریعے ختم کیا گیا مگر زیروپوائنٹ گیٹ کو نہیں کھولا گیا کل رات چئیرمین سینیٹ حاجی صادق سنجرانی نے ایرانی سفیر سے زیرو پوائنٹ کی بندش پر بات چیت کیا تو انہوں نے زیرو پوائنٹ گیٹ کو کھولنے کی یقین دہانی کرائی اور اس طرح آج زیرو پوائنٹ گیٹ کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے باقاعدہ کھول دیا گیا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تفتان حاجی ظفر جان کبدانی نے کہا کہ زیروپوائنٹ گیٹ کے بند کرنے اور کھولنے کے لیے سرحدی حکام اپنی من مانی کرتے ہیں ہم نے اس متعلق کہی بار اپنی ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے مگر وہ ٹھس سے مس نہیں ہوتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی سرحدی حکام نے انہوں کہا ہے کہ 3 دن تک زیرو پوائنٹ گیٹ کھولا ہے اس کے بعد ان کی سرکاری چھٹی ہیں چھٹیاں ختم ہونے کے بعد زیرو پوائنٹ گیٹ کو مستقل طور پر کھولا جائے گا تاہم آج زیروپوائنٹ گیٹ کی کھولنے پر مزدور طبقہ کے لوگ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے ۔

انہوں نے کہا زیرو پوائنٹ گیٹ کھولنے سے وہ محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کے لیے عید کے لیے کپڑے خرید سکیں گے آخر میں انجمن تاجران کے صدر امان اللہ محمد حسنی نے زیرو پوائنٹ گیٹ کو تجارت کے لیے کھولنے پر آل پارٹیز اور ٹرانسپورٹ یونین اور تفتان انتظامیہ اور اہلیاں تفتان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے زیرو پوائنٹ گیٹ کی بندش کے وقت ان کے ساتھ احتجاج میں ساتھ دیا اور اس طرح آج ایرانی سرحدی حکام نے دو طرفہ تجارتی گیٹ زیرو پوائنٹ کو کھول دیا ۔