|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2018

کوئٹہ :  ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی انتخابی سرگرمیاں عروج پرپہنچ چکی ہیں ۔مختلف سیاسی ،مذہبی ،قوم پرست جماعتوں ،آزاد امیدواران ودیگر کی جانب سے کاغذات نامزدگی وصول کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

گزشتہ روز تک حلقہ این اے 264کوئٹہ کیلئے 17امیدواران نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے جن میں ذوالفقار علی سنجرانی ،لالا یوسف خلجی سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ حلقہ این اے 265کیلئے گزشتہ روز تک 30کے قریب امیدواران نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں جبکہ ایک امیدوار محمد عارف ہوتانزئی نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے ہیں ۔

کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والوں میں مذکورہ حلقہ سے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والوں میں جماعت اسلامی کے زاہد اختر سمیت دیگر شامل ہیں اس کے علاوہ حلقہ این اے 266کوئٹہ کیلئے بھی کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے ۔

گزشتہ روز تک 34امیدواران نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے تھے جن میں سابق سٹی ناظم مقبول احمد لہڑی ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے نواب زادہ حاجی میر لشکری رئیسانی،سردارعمران بنگلزئی ،نیشنل پارٹی کے نواب محمد خان شاہوانی ودیگر نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں ۔

حلقہ پی بی 26کیلئے گزشتہ روز تک 25امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے جن میں عوامی نیشنل پارٹی کی جمیلہ کاکڑ اور دیگر شامل ہیں۔حلقہ پی بی 24کوئٹہ کیلئے گزشتہ روز تک 16امیدواران نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے جن میں جمعیت علماء اسلام کے مولاناساز الدین ،پاکستان تحریک انصاف کے محمدحسین ،سید ظہوراحمد آغاودیگر شامل ہیں ۔

کوئٹہ کے 9صوبائی حلقوں پر الیکشن میں حصہ لینے کیلئے درجنوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے کوئٹہ کے علاوہ صوبے کے تمام اضلاع میں ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب تک بہت کم ہی امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں۔

کوئٹہ میں خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی وصولی اور جمع کرانے کیلئے دئیے گئے شیڈول کے مطابق اب صرف 2دن ہی باقی رہ گئے ہیں،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو موسیٰ خیل سے 1،قلعہ سیف اللہ سے 12،ڈیرہ بگٹی سے 1،کچھی کم مستونگ سے 1 ،مستو نگ سے 1،شہید سکندرآبادسے 9،قلات سے 24،واشک سے 5،خاران سے 5،کیچ iسے 23،کیچ iiسے 20،کیچ iiiسے 8,کیچ iv سے 9امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ،جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 271کیچ سے5 1امیدواروں کے کاغذات نا مزدگی جمع کروائے ۔

اس کے علاوہ خواتین اور مخصوص نشستوں پر بھی 11امیدواروں نے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کروادئیے ،قلات میں تیسرے روز بی این پی مینگل کے رہنماء میر منظور حسین لانگو نے وڈیرہ سلطان الدین بی ائے پی سے عبدالفتاح عالیزئی بی این پی انیل کمار اور سری چند جے یوائی ف مولوی محمد حیات جے یو آئی ن میر احمد خان مینگل اور عبدالمالک بنگلزئی آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغزات نامزدگی حاصل کیئے ۔

میر منظور حسین لانگو نے اپنے نامزدگی کے کاغزات داخل کردیئے ہیں،صوبائی اسمبلی خاران پی بی بیالیس کے لئے چالیس سے زائد امیدواروں نے کاغذات وصول کئے ہیں جبکہ آج سے امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے ۔

پی بی بیالیس خاران کے ریڑینگ آفیسر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد قاسم کاکڑ کے پاس امیدواروں نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کر رہے ہیں اس سلسلے میں آزاد امیدوار چیف احسان اللہ ملنگزئی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادی مزیر امیدوار آٹھ جون تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرینگے۔

این اے 259کے لئے پیپلز پارٹی کے امید وار سردار میر بازمحمد کھیتران سمیت تین امید واروں نے ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کر ادئیے،این اے 259سے 40اور پی بی 7سبی کے لئے 39امید واروں اور مجمومی طور پر 79سے زاہدامید واروں نے ریٹرننگ آفیسرزسے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے ہیں ،کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرانے کا سلسلہ 8جون تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرنے کا سلسلہ ملک بھر کی طرح سبی میں بھی جاری ہے سبی کے حلقہ این ائے 259سبی ،ڈیرہ بگٹی ،کوہلو اور بارکھان کے لیے اب تک40امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل سینئر سول جج مسٹر ظہور احمد لانگو سے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ہیں ۔

پی بی07سبی کم لہڑی کی ریٹرننگ آفیسر جوڈیشل مجسٹریٹ ون مس نائمہ مبین سے39امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ہیں جبکہ این اے 259 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امید وار سردار میرباز محمد کھیتران ،سردار زادہ میر ابرار خان اور جلب خان بگٹی نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل سینئر سول جج مسٹر ظہور احمد لانگوکے پاس جمع کر ادئے ہیں ۔

حلقہ این ائے259 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے میر دوستین خان ڈومکی، نوابزادہ گزین مری ،جے ڈبلیو پی کے نوابزادہ شارین بگٹی،نواب عالی خان بگٹی ،ڈاکٹر عبدالحی بلوچ،نوابزادہ بارو خان باروزئی ،محراب خان مری،سید عبدالحئی راشدی،میر شیراز خان ڈومکی ،ملک شاہد امین چانڈیو،میر محمد چانڈیو،میر حیر بیار ڈومکی،میر بجار ڈومکی،سید نور احمد شاہ،میر علی مردان ڈومکی ،میر بالاچ ڈومکی،میر حسن اسحاق ڈومکی ،دیگر شامل ہیں ۔

پی بی 07سبی کم لہڑی کے لیے میر علی مردان ڈومکی،میر دوستین ڈومکی،میر بالاچ ڈومکی ،میر بجار ڈومکی،میر حیر بیار ڈومکی،میر شیراز ڈومکی ،میر علی نواز ڈومکی،میر بالاچ ڈومکی،نوابزادہ بارو خان باروزئی ،نوابزادہ شازین بگٹی،چنگیز حئی بلوچ،شاہد امین چانڈیو،میر محمد چانڈیو ،میر اصغر مری،سید عبدالئحی راشدی،سردار محمد خان خجک ،ملک قائم الدین دہپال ،سید نور احمد شاہ ،سمیت و دیگر نے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ہیں،حلقہ پی بی 51 گوادر کی صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے ایک درجن سے زیادہ افراد بے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔ 

سابق ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی، نیشنل پارٹی کے اشرف حسین، سابق ایم این اے کیچ کم گوادر میر یعقوب بزنجو، چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل گوادر بابو گلاب، جماعت اسلامی کے سعید احمد، بی این پی عوامی کے سعید فیض سمیت پندرہ کے قریب افراد نے گوادر کی صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 51 کے لئے کاغزات نامزدگی وصول کئے ہیں۔