قلات: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہیکہ پانچ سال حکومت کے مزے لوٹنے والے اب اپوزیشن کو بھی اپنا میراث سمجھنے لگے ہیں ۔
وہ لو گ جو حکومت میں شامل تھے وہ اب اوپزیشن میں بھی شامل ہو کر ڈکار لے رہے ہیں ہم نے اس وقت خلائی مخلوق کا نام لیا جب ہمارے لوگوں پر مظالم ہو رہے تھے ہمارے بچے شہید ہو رہے تھے اور قبرستان بھر رہے تھے شکر ہیکہ سیاسی یتیموں کو باپ تو مل گیا باپ بنانے والے مائی باپ ہیں اگر 2013کی طرح 2018میں بی این پی کے مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کی گئی تو ہم اپنا سخت لائحہ عمل طے کریں گے ۔
کاغزات نامزدگی کے بعد کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد یا سیٹ ٹو سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے بارے میں پارٹی کی نامزد کمیٹی فیصلہ کریگی ان خیالات کااظہار انہوں نے خلق میر نور الدین مینگل قلات میں پارٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا اس موقع پر میر منظور حسین لانگو میر چنگیز گچکی ارباب نعیم دہوار وڈیرہ خیر جان بلوچ میر مراد مینگل عبدالطیف قلندرانی امان اللہ بلوچ عبدالحلیم مینگل سمیت پارٹی کے ضلعی و تحصیل عہدیداران موجود تھے ۔
سابق وزیر آعلیٰ بلوچستان اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہیکہ ہم برسوں سے خلائی مخلوق کے بارے میں نام لیکر آگاہ کرتے رہے لیکن جب پنجاب والوں کی اقتدار چھینی گئی تو وہ بغیر نام لیئے واویلا کررہے ہیں کہ خلائی مخلوق موجود ہیں ہمارے لوگوں پر مظالم ہو رہے تھے ہمارے بچے شہید ہو رہے تھے اور قبرستان بھر رہے تھے تو ہم اس وقت خلائی مخلوق کا نام لیتے رہے ۔
انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سیاس ملک میں انسانوں کی کوئی اہمیت نہیں یہا ں اہمیت اقتدار کی ہے جب اقتدار سے محروم ہو جاتے ہیں تو انہیں خلائی مخلوق نظر آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے مختلف ادوار میں ان کے دروازوں پر گئے اور ان مظالم کے بارے میں انہیں آگاہ کیا اور یہ مظالم اب بھی جاری ہیں سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ جو لوگ سیاسی یتیم تھے شکر ہیکہ ان کو باپ مل گیا باپ بنانے والے بھی مائی پاپ ہوتے ہیں ۔
ہمارے لیئے گرین سگنل کی کوئی اہمیت نہیں اور نہی ہم گرین سگنل پر یقین رکھتے ہیں گرین سگنل ان کو ملی ہیں جن کی سیاست سگنل پر ہو تی ہیں ہم پہلے بھی عوامی جدوجہد کرتے رہے ہیں اب بھی کررہے ہیں پریشانی ان کو ہیں جو راتوں رات نئے پارٹیاں بنارہے ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے جن لوگوں کے ساتھ نیکیاں کیں انہوں نے ہمارے ساتھ دھوکہ کے سوا کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ آئین اور اسمبلی رولز کے تحت لیڈر آف دی ہاؤس اور لیڈر آف دی اپوزیشن مل کر نگران وزیر آعلیٰ کا فیصلہ کرتے ہیں جب ان کے درمیان فیصلہ نہ ہوا تو اسکے بعد تمام اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ لائحہ عمل کے بعد متفقہ فیصلہ کرتے ہیں جولوگ پہلی مرتبہ اپوزیشن میں آئے ہیں ۔
وہ حکومت چھین جانے کے بعد اپوزیشن پر قبضہ جمانے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بی این پی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں جو ہمیشہ عوام کے دکھ درد میں شریک رہے ہیں ۔
دریں اثناء مینگل قبیلہ کے ذیلی شاخوں کا جرگہ مینگل کوٹ وڈھ میں زیر صدارت بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل منعقد ہوا جس میں مختلف ذیلی شاخوں کے ٹکریوں،،اور ذمہ داران نے شرکت کی جرگہ میں 2018 ء کے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی غور خوض کیا گیا اور علاقائی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
جرگہ میں مینگل قبیلہ کے تمام جملہ ذیلی شاخوں سمیت دیگر برادر اقوام سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے فیصلہ کا اختیار سردار اختر جان مینگل کو دیا قبائلی جرگہ سے بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی انتخابات میں بھر پور انداز میں شرکت کرنے جا رہی ہے ہم الیکشن کا حصہ بن کر بلوچستان سے نا امید اور مایوس فضا کو ختم کر نے کی کوشش کرئینگے ۔
ہمارا سرمایہ بلوچستان کا عوام ہے ان کا ایک ووٹ کی پرچی ہمارا اثاثہ ہے ہوگا ترقی کے بلند و بانگ دعوے نہیں کر سکتا مگر عوا م کویہ یقین دلاتا ہوں کہ ہم اقتدار سے زیادہ اختیار کی جنگ لڑئینگے بلوچستان کے عوام کی زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش کرئینگے ۔
بی این پی جمہوری انداز میں بلوچستان بھر سے امیدوار کھڑی کرے گی جہاں انتخابی اتحاد کی ضرورت ہو گی وہاں انتخابی اتحاد کرئینگے اور جمہوری عمل کو جمہوری طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کرئینگے کارکنان انتخابات کی جنگی بنیادوں پر تیاری کریں بی این پی کو یہ فخر حاصل ہے کہ ہمارے ووٹ ہمیشہ پارٹی کے ووٹ رہے ہیں ۔
شخصیات کے نہیں کارکنان شخصیا ت کو نہیں بلکہ پارٹی نشان کو ووٹ دیں بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح وڈھ میں مینگل قبیلہ کے زیلی شاخوں سمیت تمام برادر اقوام نے ہمیں اور ہماری خاندان کو عزت دی ہے ۔
ہر مشکل مرحلے میں ہمارا انتخاب کیا ہے اور ہماری بھی کوشش رہی ہے کہ ہم عوام کو مایوس نہیں کریں اور نہ ہی ان کے دستارکا سودا کیا ہر الیکشن سے قبل میں نے وڈھ کے تمام جملہ قبائل کا جرگہ طلب کر کے انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کے حوالے سے آپ لوگوں کی رائے جانے اور آپ لوگوں کی مشاورت سے امیدواروں کا انتخاب کیا آج آپ لوگ خود اگر کسی امیدوار کا چناو کرتے ہیں ۔
میں اس کے لئے ورک کرنے کو تیار ہوں اس موقع پر تمام قبائلی عمائدین نے قومی و صوبائی اسمبلی کے لئے امیدوار نامزد کرنے کا اختیار بی این پی کے سربراہ کو دے دیا اور کہا کہ ہمارے ووٹ ہمیشہ سردار صاحب کے رہے ہیں اور ہماری عزت مینگل کوٹ ہے ہم انتخابات میں سردار اختر جان مینگل کے نا مزد کردہ امیدواروں کی کامیابی کے لئے ہر ممکن کوشش کرئینگے ۔
پانچ سال حکومت میں رہنے والے اپوزیشن کے بھی مزے لے رہے ہیں، اختر مینگل
وقتِ اشاعت : June 8 – 2018