ڈیرہ غازی خان: ڈاکٹروں کی مبینہ بے حسی کے باعث خاتون نے اسپتال کے باہر سڑک پر ہی بچے کو جنم دے دیا۔
ڈیرہ غازی خان میں ڈاکٹروں کی مبینہ بے حسی کے باعث خاتون نے اسپتال کے باہر سڑک پر ہی بچے کو جنم دے دیا۔ ڈی آئی خان کے نواحی علاقے شیرو کی رہائشی خاتون تسنیم کے سسر داد کمال نے بیان دیا ہے کہ وہ بچے کی پیدائش سے قبل ہی اسپتال پہنچ چکے تھے لیکن ڈاکٹروں نے انہیں بستر و ٹائم کی کمی کا بہانہ بنا کر طبی امداد دینے سے انکار کردیا، ڈاکٹروں کی بے حسی کے باعث بچے کی پیدائش اسپتال کے باہرہو گئی، لیکن اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کو پھر بھی رحم نہ آیا اور زچہ و بچہ اسپتال کے باہر ہی پڑے رہے اور انہیں پھر بھی اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب قائم مقام ایم ایس ٹیچنگ استپال کا کہناہے کہ خاتون کو الٹرا ساؤنڈ کے لئے بھیجا گیا تھا تاہم اس دوران بچے کی پیدائش ہوگئی، ہم نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔