|

وقتِ اشاعت :   June 9 – 2018

خضدار :  سیاسی و قبائلی شخصیت میر شفیق الرحمن مینگل کی سربراہی میں انتخابات 2018کے لئے جہالاوان عوامی پینل کا قیام،وڈھ،خضدارنال،زہری کرخ مولہ،سکندر آباد سوراب کے صوبائی اور خضدار کے قومی اسمبلی کے نشستوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان،انتخابات میں حق اور باطل کا جنگ ہے ۔

سرکاری سردار اور اس کے پارٹی کو شکست دیں گے، عوام کو دوغلے پن کا شکار کرنے والوں کا محاصرہ کرینگے اتحاد کے لئے ہمارے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں، میر شفیق الرحمن مینگل،سردار حیات خان ساجدی،سردار محمد مراد شیخ کا باڈڑی وڈھ میں قبائلی معتبرین کے اجلاس و مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔

اس موقع میر نعمت بزنجو،میر شاہ جہاں ساسولی،میر فداحسین قلندرانی،میر شفیق الرحمن گچکی،میر غلام قادر بوہر زئی،میر نذیر احمد شیخ،عبید اللہ قلندرانی،میر میراج ہارونی،میر مجیب الرحمن رودینی،مولانا عبدالروف،میر محبوب بزنجو،میر منیر احمد محمد حسنی،سمیت وڈھ،اورناچ،زیدی،پارکو،نال،ہزارگنجی،خضدار،سوراب،سے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

قبل ازیں ان کے اعزاز میں میر شفیق الرحمن مینگل نے افطار ڈنر دیا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میر شفیق الرحمن مینگل کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ ہماری جیت اس وقت ہوئی ۔

جب قوم پرست پارٹی نے ہمارے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کے حق میں ووٹ دیا باقی دوسرا محرکہ جولائی میں ہونے والے انتخابات میں ہوگا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ میدان کسی کے لئے خالی نہیں چھوڑئینگے جہالاوان عوامی پینل کے قیام کا بنیادی مقصد سالوں سے قابض ان قوتوں کے خلاف جہاد ہے ۔

جو منتخب ہونے کے بعد نہ عوام کی خبر گیری کرتے ہیں اور نہ ہی علاقے میں ترقیاتی کام عظیم تر پاکستان اور عظیم تر بلوچستان کے لئے جہالاوان عوامی پینل کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری ملک ہے اور ہم پاکستان کے بغیر کچھ نہیں پاکستان کے دشمن کھلی طور پر ہماری دشمن ہے ان سے سمجھوتہ نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر خضدار نال کے نشست پر سردار حیات خان ساجدی،زہری کرخ و مولہ کی نشست پر سردار مراد خان شیخ،سکندر آباد سوراب کی نشست پر میر شفیق الرحمن مینگل،وڈھ کے نشست پر میر نعمت اللہ بزنجو جھالاوان عوامی پینل کی جانب سے کاغذات نامزدگی وصول کر لی ہیں ۔

انتخابی اتحاد کے لئے ہمارے دروازے کسی کے لئے بند نہیں تا ہم میدان کسی کے لئے خالی نہیں چھوڑ سکتے پریس کانفرنس سے جہالاوان عوامی پینل کے خضدار نال سے نامزد امیدوار سردار حیات خان ساجدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھالاوان عوامی پینل تمام حلقوں سے اپنی امیدوار کھڑا کرے گی اور ہماری اتحاد کامیابی حاصل کرکے جھالاوان سے مایوسی کا خاتمہ کرے گی ۔

پریس کانفرنس سے زہری کرخ مولہ سے اتحاد کے نامزد امیدوار سردار محمد مراد خان شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق منتخب نمائندوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا اب ہم نے جہالاوان عوامی فورم تشکیل دی ہے عوام جہالاوان عوامی فورم کے نا مزد امیدواروں کو آنے والے انتخابات میں ووٹ دیکر کامیاب بنائیں