|

وقتِ اشاعت :   June 9 – 2018

کوئٹہ +اندرون بلوچستان : عام انتخابات 2018ء میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں آزاد امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی فارم حاصل کرنے کاسلسلہ گزشتہ روز جاری رہا کوئٹہ سمیت پنجگور نوشکی سوئی نصیر آباد سبی میں مزید سینکڑوں افراد کے کاغذات نامزدگی فارم حاصل کئے ۔ بلوچستان صوبائی اسمبلی کے 51حلقوں پر اب تک 256امیدواروں کے کاغذات نا مزدگی جمع کروائے دئیے قومی اسمبلی کی 16نشستوں پر اب تک 53امیدواروں کے کاغذات جمع ۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 1پر جمعے کے روز تک 4، پی بی 2ژوب پر 3، پی بی 3قلعہ سیف اللہ پر 21،پی بی 4لورالائی پر 2،پی بی 5دکی پر 5،پی بی 6زیارت کم ہرنائی پر 4،پی بی 7سبی کم لہڑی پر 4، پی بی 8بارکھان پر 1،پی بی 9کوہلو پر 5، پی بی 10ڈیرہ بگٹی پر 4، پی بی 11نصیرآباد iپر 1،پی بی 12نصیرآباد iiپر 1، پی بی 13جعفر آباد پر 1،پی بی 13جعفر آباد پر 2،پی بی 14جعفرآباد پر 4، پی بی 15صحبت پور پر 1، پی بی 16جھل مگسی کم کچھی پر 1،پی بی 17کچھی کم مستونگ پر 6،پی بی 18پشینiپر 3، پی بی 19پشینiiپر 1،پی بی 21قلعہ عبداللہ iپر 2،پی بی 23قلعہ عبداللہ iiiپر 2،پی بی 25کوئٹہ iiپر 1،پی بی 33نوشکی پر 3،پی بی 34چاغی پر 8، پی بی 35مستونگ پر 8،پی بی 36شہید سکندر آباد پر 9،پی بی 37قلات پر 24،پی بی 41واشک پر 8پی بی 42خاران پر 5 ،پی بی 43پنجگور پر 4،پی بی 44آواران کم پنجگور پر 2،پی بی 45کیچ i پر 23،پی بی 46کیچ iiپر25،پی بی 47کیچ iiiپر 17،پی بی 48کیچ iv پر 18،پی بی 49لسبیلہiپر 1جبکہ پی بی 51گوادر پر 23امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ۔

جبکہ پی بی 50لسبیلہ ii،پی بی 24کوئٹہ کی آٹھ ،پی بی 22قلعہ عبداللہ ii،پی بی20پشینiii،خضدار کی تینوں نشستوں پر اب تک کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کئے ،قومی اسمبلی کی 16نشستوں پر اب تک 51امیدوار سامنے آچکے ہیں ۔

جبکہ لورالائی ،پشین، ،خضدار،پنجگور ، کوئٹہ کی دو نشستوں پر بھی اب تک کسی بھی امیدوار نے کاغذات نا مزدگی جمع نہیں کروائے ،کاغذات نا مزدگی جمع کروانے کا سلسلہ 11جون تک جاری رہے گا جس کے بعد امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں آفیزاں کی جائیں گی ۔

پنجگور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 270 کے لیے 8 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 43 کے لیے 10 امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کیئے ۔ جن میں میر اسداللہ بلوچ بی این پی عوامی شکیل بلوچ شہباز طارق آذاد حاجی یاسین زہری متحدہ مجلس عمل، رحمت صالح نیشنل پارٹی حاجی محمد اسلام ،پھلین بلوچ پیپلزپارٹی کے حاجی فاروق الزمان، محمد ہاشم شامل ہیں جبکہ قومی اسمبلی حلقہ 270 کے لیے پیپلز پارٹی کے صابر علی بلوچ میر غلام جان ،آزاد حاجی مقبول احمد، محمد حنیف بلوچ عطاء اللہ دہانی، میر احمد نواز محمد حسنی، محمد ابراھیم، محمد زبیر کریم قابل زکر ہیں ۔

نوشکی سے این اے 268کے قومی نشست کے لئے مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ،بی این پی کے جانب سے میر ہاشم نوتیزئی،میر بہادر خان مینگل،نیشنل پارٹی کے جانب سے فاروق بلوچ،پی ٹی آئی کے جانب سے سرداراورنگزیب رخشانی،بی این پی عوامی کے منظوراحمد محمدحسنی،آزاد امیدوار سردارزادہ عمیر محمد حسنی،حاجی محمد عثمان سید بلانوشی اور پی بی 33نوشکی سے بی این پی کے میر بابورحیم مینگل،سابق ایم پی اے میر غلام دستگیر بادینی،نیشنل پارٹی کے خیربخش بلوچ،ڈسٹرکٹ چیئرمین میر اورنگزیب جمالدینی،چنگیز خان بادینی،شیر احمد بادینی،منیر احمد ریکی،

ثناء اللہ بادینی،منظور احمد زئی مینگل ،صاحبزادہ آغا عزیز شاہ،لکی محمد اقبال مینگل ،بی این پی عوامی کے میر ایوب بادینی ،جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مفتی فداالرحمن ،آزاد امیدواروحید عامر سمالانی نے ریٹرننگ آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کئے سابقہ ایم پی اے ڈیرہ بگٹی کی پی بی دس سے آزاد امیدوار میر طارق مسوری نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ،حلقہ این اے 260 نصیرآبادجعفرآباد،جھل مگسی، 

کچھی کے ریٹرنگ آفیسرظفرجان بلوچ سے باباغلام رسول عمرانی،میر خالد خان مگسی، محمدہاشم شاہوانی، نوبت خان جکھرانی،حاجی غلام حیدرجکھرانی، جبکہ حلقہ پی بی 11ڈیرہ مرادجمالی چھتر کے ریٹرنگ آفیسرعنایت اللہ بڑیچ کے پاس پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزدامیدوار میر محمدصادق عمرانی، آزاد امیدوارمیر جعفر کریم بھنگر ،آزاد امیدوارسیدخادم حسین شاہ،سیدعمران شاہ،سیدشبیرشاہ،ڈاکٹر محمد اسحاق بگٹی،صابرحسین بگٹی،

میر عبدالحئی خان بھنگر،متحدہ مجلس عمل کے حاجی رحمت اللہ بنگلزئی،میراصغرخان عمرانی، جبکہ حلقہ پی بی 12تمبوکے ریٹرنگ آفیسر جہانزیب خان کے پاس سردارذادہ باباغلام رسول عمرانی، حاجی نظا م الدین لہڑی،بابومحمدامین عمرانی،سید اکبرشاہ،محمدقاسم نیچاری،سمیت دیگر امیدواروں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،پانچویں روز بھی سبی میں عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

اب تک حلقہ این ائے 259سبی ،ڈیرہ بگٹی ،کوہلو اور بارکھان کے لیے72امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر مسٹر ظہور احمد لانگو سے وصول کرلیے ہیں جبکہ پی بی07سبی کم لہڑی کی ریٹرننگ مس نائمہ مبین سے82امیدواروں نے وصول کرلیے ہیں۔

حلقہ این اے 259سے72امیدواروں میں سے اب تک21امید واروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر مسٹر ظہور احمد لانگو کے پاس جمع کرائے ہیں کاغذات نامزدگی جمع کرنے والے امید واروں میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سابق وفاقی وزیر میر دوستین خان ڈومکی،میر طارق محمود کھیتران،میرجہانزیب کھیتران، آزاد امید وار میر بالاچ خان ڈومکی ،میر عطاء اللہ بگٹی،میر لیاقت علی خان بگٹی،

میر جلمنب خان بگٹی،میر احمد جان بگٹی،عبدالحی بلوچ، جہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ میر شازین بگٹی،پی پی پی کے امید وار میر باز محمد کھیتران،مسز شہزادی رحیم کھیتران،میر ابرار خان کھیتران،تحریک لبیک پاکستان کے مفتی محمد صدیق،مفتی محمد شہزاد ،تحریک لبیک السلام کے سائیں فقیراللہ جان نقشبندی ،بی این پی کے امید وار وڈیرہ عبدالغفار کھیتران،حسنین اقبال منہاس،وڈیرہ میاں خان بگٹی ،فقیر محمد بگٹی ،خان محمد بگٹی شامل ہیں ۔

جبکہ پی بی 07سبی کم لہڑی کے لیے ریٹرننگ آفیسرمس نائمہ مبین سے82امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ہیں جن میں اب تک12امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں ہیں کاغذات نامزدگی جمع کرنے والوں میں بی این پی کے امید وار میر غلام رسول مگسی، نوابزادہ بارو خان باروزئی ،صفیہ حفیظ،جے یو آئی کے مولانا عطاء اللہ بنگلزئی ،آزاد امید وار میر بالاچ خان ڈومکی،چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ ،

تحریک لبیک پاکستان کے رہنماء خانزادہ بخاری سید امدادحسین شاہ اور تحریک لیبک اسلام کے سید حبیب اللہ نقشبندی ،سانول خان،حسنین اقبال منہاس ،میر علی نواز ڈومکی اور محمد ملوک شامل ہیں، کاغذات نامزدگی وصولی اور جمع کرانے کی تاریخ میں مذید چار روز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔