|

وقتِ اشاعت :   June 10 – 2018

خضدار : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و حلقہ پی بی خضدار نال،وڈھ اور قومی اسمبلی کے نشستوں پر نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ انتخابات میں ہم کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لے رہے ہیں ۔

ہماری گزشتہ کارکردگی اور بلوچستان کے عوام کو امن کا تحفہ ہماری انتخابی سلوگن ہو گی انتخابی اتحاد کے لئے ہمارے دروازے کسی کے لئے بند نہیں تا ہم نیشنل پارٹی جمہوری اصولوں کی بنیاد پر اتحادوں کو اہمیت دے گی کارکن اپنی توجہ عوامی رابطہ مہم پر مرکوز رکھیں اور نیشنل پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرعبدالحمید ایڈوکیٹ، محمد آصف جمالدینی،عبدالرحیم کرد،اشرف علی مینگل،میر ولید احمد بزنجو سمیت پارٹی کارکنوں نے بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا کہ نیشنل پارٹی خالی خولی نعروں پر یقین نہیں رکھتی ہم عملی لوگ ہے اور ہماری عملی کارکردگی اس بات کو ثابت کر رہی ہے کہ ہماری حکومت نے بلوچستان کے عوام کو امن کا تحفہ دیا جھالاوان خصوصاً خضدار کے طلباء و طالبات کے لئے علم کے درسگاہیں کھولی گئی ۔

طالبات کے لئے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کا قیام ہماری اانقلابی اقدامات کی گواہی دے رہی ہیں ایک سوال کے جواب میں سردار محمد اسلم بزنجو کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی اور جمہوری لوگ ہیں ۔

بابائے بزنجو کے علمی افکار کے پیروکار ہیں ہمارے دروازے انتخابی اتحاد کے لئے سب کے لئے کھلے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ خضدار میں حقیقی نظریاتی جماعتوں کو ایک اتحاد قائم ہوں تھا کہ مزید بہتر انداز میں ہم الیکشن فائٹ کر سکیں تا ہم نیشنل پارٹی جمہوری اصولوں کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہتی ہے ۔

نیشنل پارٹی کے کارکن ہمیشہ کی طرح انتخابی مہم کے لئے خود کو ابھی سے تیار رکھیں اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ہم جھالاوان کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ اگر ماضی کی طرح ہمیں موقع دیا گیا تو ہم ترقیاتی انقلاب کی تسلسل کو جاری رکھیں گے۔