|

وقتِ اشاعت :   June 10 – 2018

خضدار :  خضدار میں کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے ساتھ،سیاسی ماحول میں اچانک تبدیلی،بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل آج تفصیلی دورے پر خضدار پہنچ رہے ہیں ۔

اور معتبر ذرائع کے مطابق آج جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر مولانا قمر الدین اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کرئینگے، خیال کیا جا رہا ہے کہ بی این پی اور جمعیت علماء اسلام کے درمیان سیٹ ٹو سیٹ انتخابی اتحاد کے حوالے سے آج کی پریس کانفرنس میں اہم پیش رفت ہو گی جس میں خضدار کے قومی اسمبلی اور تینوں صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے متعلق انتخابی اتحاد کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان متوقع ہے۔

دریں اثناء جبکہ بی این پی (عوامی) کے سربراہ میر اسرار اللہ خان زہری،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار محمد اسلم بزنجو بھی خضدار میں موجود ہیں اور اپنے اپنے کاغذات نامزدگیاں جمع کرا رہے ہیں جبکہ متحدہ مجلس عمل سے خفاء جماعت اسلامی کے امیدوار مولانا محمد اسلم گزگی بھی پی بی 39 اور این اے 269 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دی ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار خالد ایڈووکیٹ اور این اے 269 کے لئے عبدالرحیم خدرانی پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے،حلقہ پی بی 38 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میر گل خان ساسولی ہونگے اتحاد کے حوالے سے تمام پارٹیوں کا ایک دوسرے سے قریبی روابط ہیں ۔

خضدار سے صوبائی اسمبلی کے تینوں اور قومی اسمبلی کی نشست انتہائی اہمیت کے عامل سمجھے جاتے ہیں یہاں سے جنم لینے والی انتخابی اتحادوں کا اثر پورے بلوچستان میں پڑھ سکتی ہے۔