|

وقتِ اشاعت :   June 10 – 2018

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان آئندہ ہفتے روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور سعودی عرب اور روس کے درمیان ہونے والا میچ دیکھیں گے۔

14 جون 2018 کو شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ سعودی عرب اور روس کے مابین لوژنکی اسٹڈیم میں کھیلا جائے گا۔

لوژنکی اولمپک کمپلیکس روس کا سب سے بڑا اور قدیم اسٹیڈیم ہے جس میں 81 ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

عرب قومی ٹیموں کی تاریخ میں سعودی عرب کی قومی ٹیم پہلی بارفٹبال ورلڈ کپ کا افتتاح کرے گی۔

ایک ماہ تک جاری رہنے والے فٹ بال ورلڈکپ میں 32 ٹیمیں قسمت آزمائی کریں گے۔ ایونٹ کے دوران 64 میچز کھیلے جائیں گے۔

ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لیے ٹیمیں روس پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔ اس بار 32 ٹیموں میں شامل 186 کھلاڑی ایسے ہیں جو برازیل میں منعقد ہونے والا گزشتہ عالمی کپ بھی کھیل چکے ہیں۔

پاناما اورآئس لینڈ کی ٹیمیں پہلی بار ورلڈ کپ ایونٹ کا حصہ ہوں گی۔ آئس لینڈ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ترین ملک ہے۔