ڈیرہ اللہ یار : سا بق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جما لی نے کہا ہے کہ نواز شر یف نے بلو چستان کو پٹھانستان بنا دیا ہے اور پٹھا نو ں کے فیصلے بلو چو ں پر رائج کیے میں نے نواز شریف کو کہا تھا کہ جن کے بڑوں نے پاکستان کی مخالفت کی ہم ان کیساتھ ایک لا ئن پر نہیں چل سکتے ہیں ۔
میا ں نواز شریف نے مجھ سے اختلاف کیا مگر میں نے خاموشی اختیار کی انھیں2015میں مشورہ دیا تھا کہ اپنی ٹیم تبد یل کر یں ورنہ 2017میں آپ نہیں چل سکیں گے مگر انھو ں نے میری بات نہیں مانی۔ساری زندگی اپو زیشن میں گزاری 2013 میں حکومت کیساتھ بیٹھ کر میں بہت پچھتا یا۔
عمران خان مجھ سے بہت عرصہ جو نیئر ہیں میں پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہو رہا ہو ں بچوں کو شامل ہو نے کی اجازت دی ہے ان خیا لا ت کا اظہار انھو ں نے ڈیرہ اللہ یار میں ڈسٹر کٹ ریٹر نگ آفیسر کے پاس نا مزدگی فارم جمع کرانے کے بعد نیشنل پر یس کلب کے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج تک کو ئی الیکشن شفاف نہیں ہواجنرل یحییٰ کے دورمیں مری اور بگٹی کے علا قے میں 66ہزار آبادی جبکہ ووٹ1لاکھ 21ہزار کاسٹ ہو ئے تما م الیکشن میں جعلی ووٹو ں کے اندراج کروا ئے گئے ۔
جما لی برادری کی جا نب سے حلقہ این اے261کیلئے میر خان محمد خان جما لی اور پی بی13کیلئے میر عمرخان جما لی نا مزد کیا گیا ہے اور پی بی14کا فیصلہ نہیں کیا ہے برادری سے صلح مشورہ کر کے متفقہ امیدوار نا مزدکرینگے ۔
ان کا کہنا تھا کہ جنہو ں نے گزشتہ پا نچ سال میں کا م نہیں کیا ان پر عوام کو اعتراض ہے انھیں بھی سیٹ چھوڑ کر دوسروں کو موقع دینا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں سے کہا کہ اچھی ٹیم بنا ئیں اور ایماندار لو گو ں کو ساتھ رکھیں جو علا قے کے عوام کی خدمت کر سکیں ۔
ایسی ٹیم نہ رکھیں جس کی وجہ سے ہمارے اوپر انگلی اٹھے اور بد نامی ہو ان کا کہناتھا کہ خلا ئی مخلوق کی با تیں شوشہ ہیں میا ں صاحب بتا ئیں خلا ئی مخلوق کو نسی ہے جس سے وہ تنگ ہیں۔
نواز شریف نے بلوچستان کو پٹھانستان بنا دیا ہے ، ظفر اللہ جمالی
وقتِ اشاعت : June 10 – 2018