۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   June 11 – 2018

کوئٹہ+ تربت:  تربت میں بی این پی کے رہنماء میر حمل بلوچ کے قافلے پرفائرنگ محافظوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار بی این پی عوامی کے سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند کے گھر کے قریب گزشتہ شب دھماکہ ہوا ان واقعات میں کوئی نقصان نہیں ہو۔

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سابق صوبائی وزیر میراصغررند کے گھر کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔لیویز کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ضلعی ہیڈکوارٹر تربت سے 45کلومیٹر دور تحصیل تمپ کے علاقے گومازی میں واقع میر اصغر رند کے گھر میں نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا۔ جس کے دھماکے سے گھر کی عمارت تباہ ہوگئی۔ 

واقعہ میں اصغر رند کے بھائی اکرم دشتی کے گھر کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔میراصغر رند بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء ہیں۔ وہ 2002ء میں تمپ سے رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے اور صوبائی وزیرماہی گیری رہے۔ 

25جولائی کے عام انتخابات میں میر اصغر رند پی بی 48 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ تربت کے نواحی علاقے میں بی این پی کے رہنماء میر حمل بلوچ کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی محافظوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔