خضدار : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ 2013 ء کے انتخابات متنازعہ تھے ہم نے ملکی مفاد کی خاطر نتائج قبول کر لی 2018 کے انتخابات میں ہماری مینڈیٹ کو چھننے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج خطرناک ہونگے ۔
عوام نے مذہبی جماعتوں کو موقع دیا تو ملک میں اللہ تعالی کی حقیقی نظام کو نافض کرنے کے علاوہ بیرونی قرضوں سے ملک کو نجات دلائیں گے ایم ایم اے مذہبی جماعتوں کا اتحاد ہے انتخابی اتحاد کے لئے ہمارے دروازے تمام پارٹیوں کے لئے کھلے ہیں تمام اضلاع کو سیٹ ٹو سیٹ اڈجسٹمنٹ کی اجازت دی ہیں ۔
ان خیالات کا ظہار انہوں نے حافظ خلیل احمد سارنگزئی کے رہائش گاہ پر خضدار کے صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا اس موقع پر جے یو آئی کے صوبائی نائب امیر مولانا غلام قادر قاسمی ،صوبائی سالار حافظ محمد ابراہیم ،اقلیتی رہنماء مکی شام لال لاسی اور دیگر بھی موجود تھے ۔
قبل ازیں حافظ خلیل احمد سارنگزئی نے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدر ی کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا حیدری کا کہنا تھا کہ 2013 ء کے انتخابات میں خصوصاً شمالی بلوچستان میں جمعیت علماء اسلام کی عوامی مینڈیٹ کو چھین کر قو م پرست جماعت کو دی گئی اور انتخابات کو متنازعہ بنایا گیا مگر جمعیت علماء اسلام نے ملک کی عظیم تر مفاد کی خاطر متنازعہ انتخابی نتائج کو قبول کرتے ہوئے جمہوریت کی پہیہ کو ملک میں چلنے دیا گیا ۔
مگر اگر 2018 ء کے انتخابات میں ہماری عوامی مینڈیٹ کو کسی اور کی جولی میں ڈالنے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج خطرناک ہونگے کیونکہ بار بار ہم یہ اجازت نہیں دئینگے کہ عوامی مینڈیٹ کو چھین کر بیساکیوں پر آنے والی جماعتوں کی دی جائے ۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے مذہبی جماعتوں کا ایک عظیم اتحاد ہیں جس میں ملک میں اللہ تعالیٰ کی حقیقی نظام کی نفاذ کی جد و جہد کو اولیت حاصل ہیں اگر عوام نے ایم ایم اے کو موقع دیا تو ہم نہ صرف ملک کو بیرونی غلامی سے آزاد کرائینگے بلکہ عوام کی لوٹی ہوئی دولت کو چھین کر واپس قوم کے حوالے کرئینگے ۔
انتخابی اتحاد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہے اور سیاسی میں کوئی بات حرف آخر نہیں انتخابی اتحاد کے لئے ہمارے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ نظریاتی قربت رکھنے والی جماعتوں سے انتخابی اتحاد کریں اس حوالے سے ایم ایم اے نے تمام اضلاع ضلعی قیادتوں کو معروضی حالات کو دیکھتے ہوئے سیٹ ٹو سیٹ انتخابی اتحاد کرنے کی مکمل اجازت دی ہے ۔
انتخابات میں مینڈیٹ چرایا گیا تونتائج خطرناک ہونگے، غفور حیدری
وقتِ اشاعت : June 13 – 2018