|

وقتِ اشاعت :   June 16 – 2018

کازان: فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ سی کے میچ میں فرانس نے آسٹریلیا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

کازان میں کھیلےگئے میچ میں آسٹریلیا نے سابق ورلڈ چیمپئین فرانس کا جم کر مقابلہ کیا اور پہلےہاف میں کوئی گول اسکورنہ ہوسکا۔

اٹھاون ویں منٹ میں فرنچ کھلاڑی کوگرانےکی پاداش میں ریفری نے ویڈیو ری پلے پر فرانس کو پنالٹی ایوارڈ کی جس پرانتونیوگر زمین نے گول کردیا۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ ویڈیو ری پلے پر کسی ٹیم کو پنالٹی ایوارڈ ہوئی لیکن چار منٹ بعد ہی سوکروز کو پنالٹی ملی جس پریڈیناک نے گیند کو جال میں پہنچا کرمقابلہ برابر کردیا۔

مقررہ وقت سے دس منٹ قبل پال پوگبا نے گول کرکے فرانس کو سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

فٹ بال ورلڈ کپ میں آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے جو کہ ارجنٹینا اور آئس لینڈ اور پیرو اور ڈرنمارک کے درمیان ہوں گے۔